Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi visits Kashmir after Pahalgam Terror Attack: راہل گاندھی کریں گے کشمیرکا دورہ، اننت ناگ اسپتال میں زخمیوں سے کریں گے ملاقات

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کشمیرکا دورہ کریں گے۔ وہ اننت ناگ کے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی خیریت معلوم کریں گے۔ یہ دورہ متاثرین کے تئیں اظہارہمدردی کرنے اورحکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈرراہل گاندھی کشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد جمعہ کو کشمیروادی کا دورہ کریں گے اور زخمیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لئے اننت ناگ اسپتال جائیں گے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سینئرلیڈرغلام احمد میرنے راہل گاندھی کے کل سری نگر اوراننت ناگ کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی جمعہ کے روز (25 اپریل) کو سری نگرجائیں گے اور ریاستی قیادت کے ذریعہ منعقدہ پارٹی تقریب میں شامل ہوں گے۔

زخمیوں سے ملاقات کریں گے راہل گاندھی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے دورہ کا مقصد متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہاریکجہتی اورہمدردی  کرنا ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے جمعرات کوکانگریس ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے اپنے امریکہ دورہ کوبیچ میں ہی چھوڑدیا۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سبھی پارٹیوں کواس دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ آل پارٹی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے سے متعلق حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ہرقدم کی حمایت کریں گے۔

حکومت کے ہرقدم کی حمایت

یہ دورہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پرہوئے خطرناک دہشت گردانہ حملے کے پیش نظرہو رہا ہے، جس میں 26 سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی تھی اورکئی دیگرشدید طورپرزخمی ہوگئے تھے۔ پورے ملک میں بڑے پیمانے پراس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی۔ اس حملے نے بڑے پیمانے پرناراضگی اورغم وغصہ پیدا کردیا ہے، جس میں سیاسی لیڈران نے پارٹی لائن سے ہٹ کرسخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے، وزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے حملے کی مذمت کی تھی اورجان مال کے نقصان پراظہارافسوس کیا تھا۔ وزیرداخلہ نے صورتحال سے نمٹنے اورمتاثرین کوانصاف یقینی بنانے میں جموں وکشمیر انتظامیہ کومکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم کی غیر حاضری پر سوال اٹھائے

ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو یقین دلایا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہرسخت اقدام میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ حکومت جوبھی اقدام کرتی ہے، وہ اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے آل پارٹی میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی کی غیرحاضری پرسوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی ضروری تھی کیونکہ حتمی فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے۔ کھڑگے نے پہلگام میں تین سطح کی سیکورٹی کے باوجود اس حملے کوسیکورٹی اورانٹلی جنس سسٹم کی ناکامی قراردیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read