Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terrorist Attack

آپ کو بتا دیں کہ پہلگام میں منگل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 28 لوگوں کی جانیں گئیں اور 17 لوگ زخمی ہو گئے۔ حملہ دوپہر 2.30 بجے اس وقت ہوا جب سیاح گھوڑے پر سوار ایک پارک دیکھنے گئے تھے۔

واڈرا نے کہاکہ میں بہت برا محسوس کر رہا ہوں اور میری گہری تعزیت ان لوگوں سے ہے جنہوں نے اس دہشت گردانہ کارروائی میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ہمارے ملک میں، ہم دیکھتے ہیں کہ یہ حکومت ہندوتوا کی بات کرتی ہے اور اقلیتیں بے چین اور پریشان ہیں۔

حملے کے فوراً بعد بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حملے کی سخت مذمت کی۔

پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد ٹی وی اداکارشعیب ابراہیم اوردیپیکا ککڑنے ایک پوسٹ شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے فینس کواپنی اپڈیٹ شیئرکی اورکہا کہ وہ کشمیرسے نکل چکے ہیں۔

سیکورٹی فورسز کی ٹیم ابھی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ سیاح راجستھان سے آئے تھے۔ یہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں، اس لیے لوگ آہستہ آہستہ اس علاقے کی سیر کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ سیاحوں پرکئے گئے بزدلانہ حملے سے پورے ملک میں غم وغصہ ہے۔ وہیں، کانگریس نے مرکزی حکومت سے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ حکومت کو سبھی سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔