Bharat Express DD Free Dish

Atul Kulkarni Visit Pahalgam: پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اتل کلکرنی پہنچے کشمیر، کہا- ہمیں دہشت گردی کو شکست دینا ہے

اتل  کلکرنی نے لکھا- یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ ہمت خوف سے زیادہ مضبوط ہے، یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ نفرت کو محبت نے شکست دی ہے،چلیں  کشمیر چلیں، سندھو ، جہلم کنارے چلیں، میں آیا ہوں، آپ بھی آئیں

رنگ دے بسنتی اور اس جیسی کئی فلموں میں اپنے دم دار کرداروں کے لیے مشہور اداکار اتل کلکرنی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر گھومنے گئے۔ اداکار اتل کلکرنی نے انسٹاگرام پر اپنے کشمیر کے ٹرپ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کشمیر کے سفر سے لطف اندوز ہونے کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں اداکار کو بینچ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے پس منظر میں ‘پہلگام’ لکھا ہوا ہے۔ ان کے علاوہ کچھ اور سیاح بھی وہاں گھومتے نظر آتے ہیں۔ اتل کلکرنی نے سبھی سے کشمیر  گھومنے کی اپیل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MS_EMMSONS_OFFICIAL (@ms_emmsons)

اے این آئی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں اتل کلکرنی نے کہا، جو واقعہ 22 اپریل کو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ پورا ملک بہت غمگین ہے۔

ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اتل کلکرنی نے لکھا- یہ ہندوستان کی جاگیر ہے

ادھر اداکار اتل کلکرنی نے پہلگام سے کئی تصویریں شیئر کیں۔ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا- یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ ہمت خوف سے زیادہ مضبوط ہے، یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ نفرت کو محبت نے شکست دی ہے،چلیں  کشمیر چلیں، سندھو ، جہلم کنارے چلیں، میں آیا ہوں، آپ بھی آئیں۔

بتادیں کہ اتل کلکرنی نے ممبئی سے سری نگر کے لیے فلائٹ لی تھی۔ اس دوران انہوں نے خالی فلائٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا- عملے نے کہا کہ ان کی فلائٹ فل جارہی تھی ۔ اب ہمیں انہیں دوبارہ بھرنا ہوگا۔ چلو کشمیر  چلیں۔ ہمیں دہشت گردی کو شکست دینا ہے۔

اتل  کلکرنی نے کشمیر کی خوبصورت وادیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ کشمیر آنا ضروری ہے۔

اتل کلکرنی نے کہا، ‘یہ جو  دہشت گرد ہیں، انہو ں نے کیا کیا ؟ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ وہ ہم سب  سے یہ کہ رہے ہیں کہ آپ کشمیر نہ آئیں۔ ہم  تو انہیں کہہ سکتے ہیں کہ بھائی ہم آپ کی بات نہیں سنیں گے۔ ہم بڑی تعداد میں یہاں آئیں گے۔ ہم پہلگام میں بیٹھے ہیں، میری صرف یہی درخواست ہے، اگر آپ نے بکنگ کینسل کی ہے تو براہ کرم اسے دوبارہ بک کروائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read