Nagpur Violence Case: اورنگ زیب کی قبر پر پہنچی این آئی اے، اب تک 91 ملزمین کی ہوئی گرفتاری، ناگپور تشدد سے متعلق تحقیقات جاری
مغل حکمراں اورنگ زیب کی قبرہٹانے سے متعلق 17 مارچ کو ناگپور میں تشدد ہوا تھا۔ احتجاج کے بعد شرپسندوں نے گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی تھی۔ اس معاملے میں 10 ایف آئی آردرج کی گئی تھیں۔
NIA raids in Bhojpur and Bhagalpur: بہار کے بھوجپور اور بھاگلپور میں NIA کی چھاپہ ماری، جعلی کرنسی اور دہشت گردی سے جڑے معاملے میں کارروائی
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چھاپہ جعلی کرنسی کے کاروبار اور دہشت گردی سے تعلق کے سلسلے میں مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھوجپور کے کورن ڈیہری ٹولہ کے رہنے والے اختر حسین کے بیٹے محمد وارث کو تقریباً پانچ ماہ قبل موتیہاری سے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اب این آئی اے کی ٹیم اس کے ٹھکانے کی جانچ کرنے پہنچی ہے۔
Praveen Nettaru Murder Case:پروین نیتارو قتل کیس میں این آئی اے نے تمل ناڈو اور کرناٹک میں کئی مقامات پر چھاپے مارے، ڈیجیٹل آلات سمیت کئی ثبوت ضبط کئے
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو پراوین نیتارو قتل کیس کے سلسلے میں تمل ناڈو اور کرناٹک میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ان جگہوں پر مارے گئے جن کا تعلق اس کیس کے مفرور ملزمان، مشتبہ افراد اور ان کے ساتھیوں سے ہے۔
Terror Funding Case:رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دائر کی ضمانت کی عرضی، عدالت نے این آئی اے سے کیا جواب طلب
بارہمولہ کے رکن اسمبلی رشید انجینئر نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک بار پھر عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی ہے۔
NIA raided 22 locations in 5 states: این آئی اے کا بیک وقت 5 ریاستوں میں 22 مقامات پر چھاپہ، دہشت گردی کی سازش اور ٹیرر فنڈنگ معاملہ
ایجنسی نے دیر رات دہلی کے مصطفی آباد میں بھی چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں دہلی پولیس اسپیشل سیل اور مقامی پولیس بھی شامل تھی۔ اس دوران کئی مشتبہ چیزیں ملی ہیں، اور این آئی اے نے کچھ مشتبہ افراد کو نوٹس بھی دیا ہے۔
NIA raids the residence of Manorama Devi: جے ڈی یو کی سابق ایم ایل سی منورما دیوی کی رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ، نکسلائیٹ سرگرمیوں سے جڑے ہونے کا الزام
منورما دیوی کے شوہر بندیشوری یادو ضلع کونسلر کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے خلاف نکسل سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بندیشوری یادو کو نکسلیوں کو کارتوس فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیش کے دوران ان کی گاڑی سے کارتوس برآمد ہوئے تھے۔
سعدیہ انور شیخ کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے این آئی اے کو جاری کیا نوٹس، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
مہاراشٹر کی پنے ضلع کی رہنے والی سعدیہ انورشیخ کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسے 18 اپریل، 2024 کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔
Court seeks response from NIA on bail plea of Engineer Rashid: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے کشمیری لیڈر شیخ عبدالرشید کی ضمانت عرضی پر این آئی اے سے طلب کیا جواب، 28 اگست کو ہوگی اگلی سماعت
16 مارچ 2022 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے حافظ سعید، سید صلاح الدین، یاسین ملک، شبیر شاہ اور مسرت عالم، راشد انجینئر، ظہور احمد وتالی، بٹہ کراٹے، آفتاب بٹ عرف پیر سیف اللہ کے خلاف الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
Babbar Khalsa Terrorist Arrested: پندرہ اگست سے قبل این آئی اے کو ملی بڑی کامیابی، ببر خالصہ کے اس دہشت گرد کو یو اے ای سے لایا گیا ہندوستان
این آئی اے کے مطابق ترسیم سندھو مئی 2022 میں پنجاب پولیس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر آر پی جی حملے اور دسمبر 2022 میں ترن تارن کے سرہالی پولیس اسٹیشن پر آر پی جی حملے کی سازش میں ملوث رہا ہے۔
AAP MLA Amanatullah Khan: این آئی اے کے چھاپے میں رکاوٹ ڈالنے کے ملزم اے اے پی ایم ایل اے امانت اللہ خان کو عدالت سے بڑا جھٹکا
عدالت نے ای ڈی کے وکیل اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل سے کہا تھا کہ اگر امانت اللہ خان کے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں گرفتار کریں اور اگر ثبوت نہیں ہیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ سیکشن 19 پی ایم ایل اے کا بندوبست کریں۔





