Bharat Express

NIA

این آئی اے نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی، تشدد اور تخریب کاری سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے میں مختلف تنظیموں کے ارکان اور ان کے مددگاروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے 21 جون 2022 از خود نوٹس لینے کے بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

لارنس بشنوئی نے این آئی اے کے سامنے بھی قبول کیا تھا کہ ان کا ایودھیا کے باہوبلی لیڈر وکاس سنگھ سے تعلق تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار مبینہ طور پر پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل میں ملوث تھے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران، ہرپال سنگھ عرف راجو اور گرجیت سنگھ نجر نے این آئی اے کے خصوصی جج اے ایم پاٹل کے سامنے اپنا جرم قبول کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ انہیں کم سے کم سزا دی جائے۔

این آئی اے کے ذریعہ گزشتہ سال 20 اگست کو درج کئے گئے ایک ازخود کیس میں ارشدیپ ڈالا کے ساتھیوں اور فلپائن میں رہنے والے اس کے قریبی ساتھی منپریت سنگھ عرف پیٹا کے گھر کی تلاشی لی گئی