NIA investigating Pahalgam terror attack: این آئی اے وسیع پیمانے پر پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں ہے مصروف، جیل میں بند لشکرِ طیبہ کے دو دہشت گردوں سے کی تفتیش
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کے اہلکار لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں مشتاق اور نثار سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جو فی الحال جموں کی جیل میں 2023 کے راجوری حملے سے متعلق کیس میں قید ہیں۔
Tahawwur Rana sent to 12 days NIA custody: پٹیالہ ہاؤس کورٹ کا بڑا فیصلہ، تہور رانا کی این آئی اے کی حراست میں 12 دنوں کی توسیع
26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ملزم تہورحسین رانا کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد آج پیر(28 اپریل) کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران این آئی اے کی ٹیم نے عدالت سے تہوررانا کی 12 دنوں کی حراست مانگی، جسے قبول کرتے ہوئے عدالت نے تہوررانا کو 12 دنوں کی این آئی اے ریمانڈ پربھیج دیا۔
Tahawwur Rana shrugs off allegations: ممبئی26/11 حملے کے ملزم تہور رانا نے جھاڑا پلڑا، دوست ڈیوڈ ہیڈلی پر پھوڑا ٹھیکرا
ممبئی حملے 26 نومبر 2008 کو ہوئے تھے، جب 10 دہشت گردوں نے تاج ہوٹل، اوبرائے ٹرائیڈنٹ، چھترپتی شیواجی ٹرمینس اور نریمن ہاؤس سمیت کئی مقامات پر حملہ کیا۔ اس حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ رانا پر لشکر طیبہ کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔
Tahawwur Rana: ممبئی 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا نے اپنے خاندان سے بات کرنے کی اجازت مانگی، عدالت نے این آئی اے سے مانگا جواب
ممبئی 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ تہور حسین رانا نے اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
Tahawwur Rana demands to NIA: تہوّر رانا نے مانگا قرآن، قلم اور کاغذ، این آئی اے نے پورے کیے مطالبات، تہور رانا کو ہر دوسرے دن اس کے وکیل سے ملنے کی اجازت
جیل میں تہور رانا کو باقی قیدیوں کی طرح ہی رکھا گیا ہے، اسے الگ سے کوئی خاص سہولت نہیں دی گئی ہے۔ تہور رانا کو دن میں پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
NIA Questioned Tahawwur Rana for 4 hours:: تہوررانا سے 4 گھنٹے پوچھ گچھ، ممبئی حملے کا ماسٹرمائنڈ بیماری کا بہانہ بناتا رہا
جانچ ایجنسی کواس بات کا خدشہ ہے کہ تہوررانا نے ہندوستان کے کئی شہروں کونشانہ بنانے کے لئے 26/11 ممبئی حملوں جیسی دہشت گردانہ سازش کی تھی۔ وہ جانچ میں تعاون نہیں کررہا ہے۔
Tahawwur Rana Extradition: سخت سیکورٹی میں تہور رانا کی پٹیالہ کورٹ میں ہوئی پیشی، سماعت مکمل، این آئی اے نے 20 دنوں کی مانگی حراست
ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے کے اہم سازش کرنے والوں میں سے ایک تہوررانا جمعرات کی شام 6:22 بجے دہلی کے ایئرپورٹ پراترا۔ 10 منٹ بعد ہی این آئی اے نے اسے یواے پی اے کے تحت گرفتار کرلیا۔ اسے امریکی گلف اسٹریم جی-550 طیارہ کے ذریعہ دہلی کے پالم ٹیکنیکل ایئرپورٹ پرلایا گیا۔
Mumbai attack mastermind Tahawwur Hussain Rana: ڈاکٹری، پاکستان آرمی اور باپ کی ضد… تہور رانا کی دہشت کی کہانی جس سے دنیا بے خبر تھی
26/11 ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ تہور حسین رانا ایک پاکستانی ڈاکٹر ہے۔ رانا پاکستان فوج میں بطور کیپٹن خدمات انجام دے چکا ہے۔ اس نے آئی ایس آئی میں شمولیت اختیار کی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہوا۔
First photo of Tahawwur Rana from India: ہندوستان کی سرزمین پر تہور رانا کی پہلی تصویر، بھورے جمپ سوٹ اور سفید داڑھی میں NIA کی حراست میں نظر آیا 26/11 کا ماسٹر مائنڈ
تہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کے بعد ہندوستان لایا گیا۔ یہ گرفتاری برسوں کی سفارتی اور قانونی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ تہور رانا کی امریکہ کو حوالگی روکنے کی تمام قانونی کوششیں، جس میں امریکی سپریم کورٹ میں ایک فوری اپیل بھی شامل ہے، ناکام رہی۔ اس کے بعد اسے خصوصی طیارے کے ذریعے لاس اینجلس سے ہندوستان لایا گیا۔
Jalandhar Grenade Attack: جالندھر گرینیڈ حملہ، شہر کے ریلوے اسٹیشن پر بے خوف گھومتا ملزم سی سی ٹی وی میں قید، پولیس تلاش میں مصروف
یہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ہیری نے کس اکاؤنٹ سے رقم وصول کی۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق دہشت گرد دو دن پہلے شہر میں آیا تھا۔ اس لیے بس اسٹینڈ اور شہر کے دیگر ہوٹلوں کی جانچ کی جارہی ہے۔





