Engineer Rashid News: پٹیالہ ہاؤس کورٹ 22 جون کو انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ سنائے گی
ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے این آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ انجینئر رشید کے حلف برداری کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں عدالت کو مطلع کرے۔ انہوں نے یہ ہدایت اس وقت دی جب انہیں بتایا گیا کہ نو منتخب لوک سبھا ممبران اسمبلی 24، 25 اور 26 جون کو حلف لیں گے۔
Delhi High Court refused to grant bail to E. Abubakar: دہلی ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سابق صدر ای ابوبکر کو ضمانت دینے سے کیا انکار
این آئی اے کے مطابق، پی ایف آئی کے عہدیداروں اور ارکان نے فنڈ اکٹھا کیا تھا اور ملک کے کئی حصوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کی سازش کی تھی۔
SC cancels the bail of eight PFI suspects: سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹا، کلعدم تنظیم پی ایف آئی کے آٹھ مشتبہ ملزمان کی ضمانت کی منسوخ
پی ایف آئی کے آٹھ عہدیداروں، اراکین اور کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایف آئی ایک انتہا پسند تنظیم ہے اور اسے خطرناک ارادوں سے تشکیل دیا گیا تھا۔
Pro-Khalistani terrorist-gangster nexus case: این آئی اے نے خالصتانی دہشت گرد-گینگسٹر گٹھ جوڑ کیس میں دہشت گرد ارش ڈالا اور 3 ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کے دہشت گرد ڈالا کی ہدایت پر اس کے تین ساتھی ہندوستان میں ایک بڑا دہشت گرد گینگسٹر سنڈیکیٹ چلا رہے تھے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم ہیری مور اور ہیری راجپورہ سلیپر سیل کا کام کرتے تھے اور راجیو کمار انہیں پناہ دے رہا تھا
Supreme Court adjourns hearing on Jyoti Jagtap’s bail plea: بھیما کوریگاؤں معاملے میں گرفتار ایلگار پریشد کارکن جیوتی جگتاپ کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، جولائی میں ہوگی ضمانت عرضی پر سماعت
بھیما کوریگاؤں میں سال 2017 میں مہاراشٹر کے پونے میں ایلگار پریشد کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں اشتعال انگیز تقریر کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ پروگرام کے منتظمین کے نکسلیوں کے ساتھ تعلقات تھے۔
Jabalpur Blast: جبل پور دھماکے کی جانچ کرے گی این آئی اے ، کلکٹر نے کباڑ خانے کے گوداموں کی جانچ کی ہدایت
آئی جی انیل کشواہا نے بتایا کہ حادثے کے بعد شمیم کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے ان کے بیٹے فہیم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اسلحہ ساز فیکٹریوں سے اسکریپ خریدتے ہیں۔
Rameshwaram Cafe Blast Case: رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں این آئی اے کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار
این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا، "رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں مفرور عادل متین طحہ اور مصاویر حسین شاہزیب کو کولکتہ کے قریب ان کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور این آئی اے کی ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔
Mamata Banejree On NIA Attack: ‘آدھی رات کو چھاپہ کیوں مارا گیا’، انسداد دہشت گردی کیس میں تفتیش کرنے آئی این آئی اے پر حملہ، ممتا بنرجی نے جانچ ایجنسی پر اٹھائے سوالات
این آئی اے نے اپنی تحقیقات میں پایا تھا کہ دونوں افراد نے دیسی ساختہ بم بنانے کی سازش میں حصہ لیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی جس کی وجہ سے آج کی تلاشی اور گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
Attack On NIA Officers In West Bengal: تحقیقات کے لیے ٹی ایم سی لیڈر کے گھر پہنچی این آئی اے ٹیم پر حملہ، بھوپتی نگر دھماکہ کیس میں بھیجا گیا تھا سمن
پولیس ذرائع کے مطابق این آئی اے کے افسران پولیس کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے سے پہلے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریری شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی۔
Mohammad Gaus Niyazi Arrested: محمد غوث نیازی جنوبی افریقہ سے گرفتار، آر ایس ایس رہنما کے قتل کا تھا الزام
NIA نے محمد غوث پر 5 لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا اور وہ ہندوستان میں ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کا ایک بڑا چہرہ تھا۔ اس کے علاوہ اس پر 2016 میں بنگلورو میں آر ایس ایس لیڈر ردریش کے قتل کا بھی الزام تھا۔ وہ قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا اور مختلف ممالک میں مقیم تھا۔