Bharat Express DD Free Dish

NCP

Maharashtra Political Crisis: این سی پی لیڈر اجیت پوار نے پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کربغاوت کردی تھی۔ انہوں نے شندے حکومت کو حمایت دیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

شرد پوار مہاراشٹر میں ہونے والی پیش رفت کی وجہ سے بھی مستحکم نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہارشٹر کے سیاسی حالات میں تقریباً تمام پارٹیوں نے اپنے لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔

شیوسینا لیڈر نے کہا کہ اجیت پوار اور ان کی ٹیم حکومت میں شامل ہوئے کیونکہ وہ ریاستی حکومت کے کام کاج سے متاثر تھے اور ان کی شمولیت سے حکومت مزید مضبوط ہوگی۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ کانگریس مہاراشٹر کو بی جے پی کے چنگل سے آزاد کرانے کی اپنی کوششیں تیز کرے گی۔بتا دیں کہ کانگریس مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کا حصہ ہے، جس میں شیوسینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے) اور این سی پی بھی شامل ہے۔

این سی پی کی بغاوت کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اجیت پوار کئی ایم ایل ایز کے ساتھ این ڈی اے میں چلے گئے ہیں۔ اتوار (2 جولائی) کو انہوں نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

اجیت پوار کی حکومت میں شمولیت کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی شندے نے کہا،  "ٹرپل انجن والی حکومت بلٹ ٹرین کی طرح چلے گی"۔

مہاراشٹر کی سیاست میں  زبردست ڈرامہ چل رہا ہے۔ اتوار کو  سیاسی زلزلے نے این سی پی کی بنیاد ہلا دی، وہیں شندے حکومت کی جڑیں مضبوط ہو گئیں۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے 18 ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی شیو سینا مخلوط حکومت کی حمایت کی ہے۔ حمایت دینے کے ساتھ، اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی ہلچل ہے۔ این سی پی کے رہنما  اجیت پوار حمایتی ایم ایل ایز کے ساتھ راج بھون پہنچ کر ریاست مہا راشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طورپر حلف لیا ،ان کے علاوہ ان کے کئی ارکان اسمبلی کو بھی وزارت کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز اجیت پوار نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس سے پہلے انہوں نے مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔

اجیت پوار جنہوں نے مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی، آج (اتوار) اپنی رہائش گاہ پر حمایتی ارکان اسمبلی  کے ساتھ میٹنگ کی اور پھر 17 ایم ایل ایز کے ساتھ شندے حکومت کو حمایت دینے کے لیے راج بھون کے لیے روانہ ہوئے۔