Bharat Express DD Free Dish

NCP

این سی پی سربراہ شرد پوار بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہیں اور خبر ہے کہ انہوں نے اپنے بھتیجے سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ لینے کے لئے آزاد ہیں۔ ایسے میں اجیت پوار کے قریبی لوگوں نے پارٹی کے 54 اراکین اسمبلی میں سے بیشتر کو اپنے حق میں کرنے کے لئے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے۔

این سی پی لیڈر شرد پوار نے اڈانی معاملے پر کانگریس کے تیوروں سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے ہنڈن برگ تنازعہ پر کہا کہ اڈانی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔ اڈانی گروپ کے معاملے میں جے پی سی جانچ کرانے کے مطالبہ کی این سی پی نے حمایت نہیں کی ہے۔

لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو قتل کی کوشش میں مقامی عدالت نے 11 جنوری کو 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد عوامی نمائندگی قانون کے تحت لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔

Nagaland Election Result 2023: ناگالینڈ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی-این ڈی پی اتحاد نے اکثریت حاصل کی ہے۔ 

انل دیشمکھ او رنواب ملک کے بعد، شیوسینا کے ممبر پارلینمٹ سنجے راوت کے علاوہ مشرف این سی پی کے تیسرے سیئنر لیڈر ہیں