Bharat Express

Nagaland Election Result 2023: شرد پوار کی پارٹی این سی پی کے لئے خوشخبری، ناگالینڈ میں جیتی اتنی سیٹیں

Nagaland Election Result 2023: ناگالینڈ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی-این ڈی پی اتحاد نے اکثریت حاصل کی ہے۔ 

این سی پی سربراہ شرد پوار (فائل فوٹو-اے این آئی)

Nagaland Election Result 2023: ناگالینڈ اسمبلی انتخابات میں شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو خوشخبری ملی ہے۔ الیکشن کمیشن کے شام6 بجے اعدادوشمار کے مطابق، این سی پی نے یہاں 6 سیٹوں پر جیت درج کی ہے اور ایک پرآگے چل رہی ہے۔

وہیں مہاراشٹر کی ایک اور پارٹی ری پبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاؤلے) نے دو سیٹوں پرجیت درج کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، ناگالینڈ میں بی جے پی-این ڈی پی پی اتحاد نے اکثریت حاصل کی ہے۔ 60 سیٹوں میں سے 37 سیٹوں پر اسے جیت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس میں سے 25 این ڈی پی پی کو تو بی جے پی کو 12 سیٹیں ملتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ یہاں حکومت بنانے کے لئے 31 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

سال 2018 میں کیا رہا نتیجہ؟

سال 2018 کے اسمبلی الیکشن میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 6 سیٹوں پر لڑی تھی، لیکن ایک بھی نہیں جیت پائی تھی۔ سبھی سیٹوں پراس کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔ وہیں بی جے پی نے 20 سیٹوں پر امیدوارامیدوار اتارے تھے اور اس میں سے 12 سیٹوں پر بازی ماری تھی۔ کانگریس نے 18 سیٹوں سے الیکشن لڑا تھا، لیکن اس کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ الیکشن کمیشن کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، کانگریس کے لئے اس بار بھی یہی صورتحال رہنے والی ہے۔

کسے کتنے ووٹ ملے؟

ریاست میں چراغ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو 2 سیٹیں ملیں تو 4 آزاد امیدوار بھی الیکشن جیتے ہیں۔ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) بھی 2 سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے شام 5:30 بجے کے اعدادوشمار کے مطابق، ووٹ فیصد کی بات کریں تو پہلے نمبر پر این ڈی پی پی 32.33 فیصد ووٹ کے ساتھ رہی جبکہ اتحادی بی جے پی کو 18 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس 3.54 فیصد پر سمٹ گئی ہے۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے ایک سیٹ جیت کر3.24 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read