Bharat Express DD Free Dish

NCP

اجیت پوار نے بغاوت کے بعد شرد پوار سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے بعد شرد پوار دھڑے کے ایم ایل اے بے چین نظر آئے۔ ایم ایل ایز نے ریاستی صدر جینت پاٹل سے کہا ہے کہ وہ اجیت پوار اور باغی ایم ایل ایز کے بارے میں جلد از جلد موقف واضح کریں۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراور این سی پی رہنما نواب ملک کو قریب ڈیڑھ سال بعد راحت کی خبر سننے کو ملی ہے۔ دراصل جمعہ (11 اگست) کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑی راحت دے دی ہے۔

روہت پوار نے مطالبہ کیا کہ ان کے حلقے کو صنعتی ترقی کے لیے نشان زد کیا جائے۔ اس مطالبے کے لیے انہوں نے دھرنا دیا تھا۔ جس کے بعد اجیت پوار نے کہا تھا کہ روہت پوار نے اس خصوصی مطالبے کو لے کر ریاستی حکومت کو خط لکھا ہے

پرفل پٹیل نے بات چیت میں کہا کہ 'اجت پوار ایک مقبول اور بااثر لیڈر ہیں۔ وہ کئی سالوں سے ہماری پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔ جو لوگ کام کرتے ہیں، انہیں آج ،کل  یا پرسوں موقع ضرور ملتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو موقع ملا ہے۔ اجیت دادا کو بھی ملے گا، آج نہیں تو کل یا مستقبل میں

مانا جارہا ہے کہ اپوزیشن کا بڑا وفد آئندہ جمعرات تک ممکن ہے منی پور کا دورہ کرے۔ البتہ حتمی تاریخ کا اعلان پیر کو اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد ہی ہوگا۔ لیکن یہ طے ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد منی پور جاکر وہاں کی زمینی صورتحال کو دیکھنے کی کوشش کرے گا۔

ناگالینڈ کے ریاستی صدر وینتھونگ اوڈیو نے کہا کہ ریاست کے تمام ساتوں این سی پی ایم ایل ایز نے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کے گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے خط لکھا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان ساتوں ایم ایل اے نے مارچ 2023 میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد کی حمایت کی تھی۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اپنے گروپ کے این سی پی اراکین اسمبلی کے ساتھ مسلسل دوسرے دن پارٹی صدر شرد پوار سے ملنے ممبئی کے وائی بی چوہان سینٹر پہنچے ہیں۔

مہاراشٹر میں کابینہ میں توسیع اور نئے وزراء کے درمیان محکموں کی تقسیم کے معاملے پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، شیو سینا نے جمعرات (13 جولائی) کو کہا کہ ریاستی کابینہ کی توسیع اور محکموں کی تقسیم 14 جولائی کو ہونے کا امکان ہے

مہاراشٹر میں این سی پی میں ٹوٹ کے بعد اجیت پوار اور ان کے 8 اراکین اسمبلی نے وزیر عہدے کا حلف لیا تھا، اس کے بعد سے ہی محکموں کی تقسیم سے متعلق میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔

اجیت پوار نے 2 جولائی کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ رہنماؤں نے بھی وزراء کے طور پر حلف لیا، لیکن ابھی تک محکموں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے