سنجے راؤت نے اجیت پوار کی این سی پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔
لوک سبھا الیکشن سے قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی تنظیم میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ سپریا سولے اورپرفل پٹیل کواین سی پی کا کارگزارصدربنایا گیا ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوارنے خود اس کا اعلان کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس کا ویڈیوجاری کیا ہے۔ شرد پوارنے یہ اعلان این سی پی کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پرکیا۔ قابل ذکر ہے کہ شرد پوارنے کچھ دن پہلے ہی پارٹی کا صدرعہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ پارٹی لیڈران اور کارکنان کے دباؤ کے بعد شرد پوارصدربنے رہنے کے لئے راضی ہوگئے تھے۔
سپریا سولے اور پرفل پٹیل کے پاس ہے یہ بھی ذمہ داری
ہفتہ (10 جون) کو پارٹی کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر تنظیم کے نئے عہدیداران کے نام کا اعلان کیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کو کارگزارصدرکے ساتھ ہی مہاراشٹر، ہریانہ، پنجاب، خواتین، نوجوان اورلوک سبھا کوآرڈینیشن کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ پرفل پٹیل کوکارگزارصدر کے ساتھ مدھیہ پردیش، راجستھان اورگوا کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سنیل تٹکرے کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے اوپراوڈیشہ، مغربی بنگال، کسان اوراقلیتی شعبے کام دیکھنے کی ذمہ داری رہے گی۔
#WATCH | …All opposition parties have to come together, I am sure the people of this country will help us. On 23rd we all are meet in Bihar, discuss and come up with a programme and will travel across the country and present it to the people…”: NCP chief Sharad Pawar pic.twitter.com/Joe7GZUixn
— ANI (@ANI) June 10, 2023
اجیت پوارکو بڑا جھٹکا
شرد پوارکے فیصلے کو پارٹی کے بڑے لیڈراوربھتیجے اجیت پوارکے لئے ایک جھٹکے کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔ اجیت پوارکو کبھی شرد پوارکے جانشین کے طورپردیکھا جاتا تھا۔ حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہونے کی خبریں آتی رہی ہیں، لیکن ہر باراجیت پوار نے اس سے انکارکیا ہے۔ فی الحال اجیت پوار کے پاس مہاراشٹراسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری ہے۔
سپریا سولے نے ادا کیا شکریہ
کارگزار صدربنائے جانے کے بعد سپریا سولے نے ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا، پرفل پٹیل بھائی کے ساتھ کارگزار صدر کی اتنی بڑی ذمہ داری دینے کے لئے میں این سی پی سربراہ پوار صاحب اور سبھی سینئر لیڈران، پارٹی معاونین، پارٹی کارکنان اور میں این سی پی کے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا، کہ پارٹی کے میرے ساتھی اراکین کے لئے جن کی وجہ سے ہم یہاں تک آئے ہیں، میں این سی پی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے آپ سبھی کے ساتھ لگن سے کام کروں گی اور ہم اجتماعی طور پر اپنے ساتھی شہریوں کی فلاح وبہبود کے لئے ملک کی خدمت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔