Bharat Express

National Testing Agency

سپریم کورٹ نے NEET UG 2024 کے امتحان سے متعلق دائر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ نظرثانی درخواست کاجل کماری اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

ٹاپ کرنے والوں میں راجستھان سے چار، مہاراشٹر کے تین، دہلی اور اتر پردیش سے دو دو امیدوار ہیں۔ جبکہ دیگر چھ کا تعلق کیرالہ، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، پنجاب، بہار اور مغربی بنگال سے ہے۔

نیٹ یوجی-2024 پیپرلیک معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی امتحان منسوخ نہیں ہوگا۔ اس معاملے میں سالسٹرجنرل تشار مہتا نے مرکزاور این ٹی اے کی طرف سے دلیلیں پیش کیں۔

سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت اور این ٹی اے کی جانب سے حلف نامہ داخل کرنے کے بعد سی بی آئی نے بھی اپنا حلف نامہ سیل بند لفافے میں پیش کیا ہے۔

نیٹ یوجی سی پیپرلیک کا معاملہ میں ایک طرف سی بی آئی جانچ چل رہی ہے اورکئی گرفتاریاں ہوچکی ہیں تووہیں اس کی سماعت سپریم کورٹ میں بھی ہو رہی ہے۔

مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ NEET امتحان کے بعد مبینہ طور پر کچھ بے ضابطگیاں اور دھوکہ دہی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے سی بی آئی کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست کچھ طلبہ کی جانب سے بھی دائر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت سے طلباء کو کوچنگ فراہم کرتے ہیں اور ان کی شکایات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

نیٹ یوجی 2024 بدعنوانی معاملے میں ابھی بھی عرضی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ای ڈی اورسی بی آئی سمیت دیگر مطالبات سے متعلق داخل عرضیوں پرسپریم کورٹ نے این ٹی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔

امتحانات کے پیپر لیک ہونے کے معاملے کو لے کر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔

NTA جلد ہی اس تاریخ کے بارے میں معلومات دے گا جس دن UGC NET جون کا امتحان منعقد کیا جائے گا۔ نئی تاریخ کے جاری کرنے کے ساتھ ہی نئے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے۔