Bharat Express

Mukhtar Ansari

معلومات کے مطابق وہ قبض اور یورین انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ 5 دن پہلے بھی ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اس وقت مختار کو پیٹ میں درد ہواتھا جس کی وجہ سے وہ بیت الخلا جاتے ہوئے گر گئے۔ اس کے بعد بھی انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

جیل میں بند یوپی کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں باندا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کے بیٹوں عباس اور عمر انصاری نے فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت زیادہ خراب ہے۔ اسپتال کے باہر سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار تعینات نظر آرہے ہیں۔

عباس انصاری کے خلاف اترپردیش پولیس نے شوٹنگ مقابلوں کے بہانے غیرملکی بندوقیں خریدنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں ان کی ضمانت پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے منسوخ کر دی گئی تھی، لیکن اب پیرکو سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔

فرضی اسلحہ لائسنس معاملے میں مختارانصاری کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی 2.20 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بندہ جیل میں بند مختار انصاری 1996 سے 2017 تک لگاتار پانچ بار ضلع مئو صدر اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے اور 2022 کے اسمبلی انتخابات میں انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر یہ سیٹ جیتی تھی۔

جسٹس رشی کیش رائے اور جسٹس پی کے مشرا کی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عمر انصاری کی عرضی پر اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

کوئلے کے تاجر نند کشور رنگٹا کے اغوا کے بعد ان کے اہل خانہ کو بم سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ اس کے بعد مہاویر پرساد رنگٹا نے 5 نومبر 1997 کو بھیلو پور تھانے میں بم کی دھمکی کے معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ تفتیش کے بعد پولیس نے اسی وقت دھمکی کے معاملے میں مختار کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

مختار انصاری کے بیٹے عمرانصاری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اپنے والد مختارانصاری کو باندہ جیل سے نکال کرکسی دوسری ریاست کی جیل میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2010 میں کارنڈہ تھانے میں دو مقدمات میں گینگ چارٹ بنانے کے بعد لگائے گئے گینگسٹر ایکٹ کے معاملے میں مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔ جبکہ مختار انصاری کو اصل کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں کیا وجہ ہے کہ اصل کیس میں بری ہونے کے باوجود مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت سزا دی جا رہی ہے۔

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے ایک اور معاملے میں قصوروار قرار دے دیا ہے۔ کل سزا کا اعلان ہوگا۔