Bharat Express

مختار انصاری کی سیکورٹی میں اٹھائے جائیں مضبوط اقدامات، سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو دی ہدایت

مختار انصاری کے بیٹے عمرانصاری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اپنے والد مختارانصاری کو باندہ جیل سے نکال کرکسی دوسری ریاست کی جیل میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مختار انصاری کی موت سے سکون ملا ،  - منجو سنگھ نے کہا کہ شوہر کو یاد کر کے آنکھوں میں آنسو آگئے

مئو کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے لئے سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو سخت سیکورٹی انتظامات کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔ مختار انصاری کے بیٹے عمرانصاری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اپنے والد مختارانصاری کو باندہ جیل سے نکال کرکسی دوسری ریاست کی جیل میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے پرسماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو مختارانصاری کی سیکورٹی مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی طرف سے ملک کے مشہوروکیل کپل سبل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اس دوران عدالت نے مختار انصاری کے وکیل کی ان دلیلوں کو خارج کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ مختار انصاری والے معاملے میں کئی ملزمین پولیس گرفت میں ہیں تو کئی جیل میں مارے جاچکے ہیں۔ ایسے میں مختار انصاری کو بھی باندہ جیل میں خطرہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس