Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

پارلیمنٹ میں منگل کو ہوئی آل پارٹی میٹنگ میں حکومت نے بنگلہ دیش موضوع پر جانکاری دی۔ اس دوران حکومت نے بتایا کہ ہندوستان ہرصورتحال پر پوری نظررکھ رہا ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے بھی حکومت سے سوال پوچھا

جمعیةعلماء ہند یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کے بزرگوں کے دیئے ہوئے وہ عطیات ہیں، جنہیں مذہبی اورمسلم خیرات کے کاموں کے لئے وقف کیا گیا ہے، حکومت نے بس انہیں ریگولیٹ کرنے کے لئے وقف ایکٹ بنایا ہے۔

آج پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، جموں و کشمیر کے تنازع کے حل پر منحصر ہے اور اس لیے انڈیا کو تنازعات کی بجائے ان کے حل کی طرف بڑھنا ہو گا۔

 کیرلا کے تروننت پورم ششی تھرورنے مزید کہا کہ زمین کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ یہ سب سماجی ماحول خراب کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ معاملہ ہم عدالت میں لے کرجائیں گے۔ یہ عدالت میں نہیں ٹک پائے گا۔

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے کاموں کی وجہ سے ہی 60 سال بعد کوئی حکومت مسلسل تیسری بار مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے۔

مرکزی حکومت وقف بورڈ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس دوران اویسی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت وقف بورڈ کے حقوق کو چھیننا چاہتی ہے۔

مجوزہ ترامیم کے مطابق وقف بورڈ کے ذریعہ کی گئی جائیدادوں پر دعووں کی لازمی تصدیق تجویز کی جائے گی۔ اسی طرح وقف بورڈ کی متنازعہ جائیدادوں کے لیے لازمی تصدیق کی تجویز دی گئی ہے۔

مودی کابینہ نے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں 8 اہم قومی ہائی اسپیڈ روڈ کوریڈور منصوبوں کو اپنی منظوری دی۔

اس سوال کے جواب میں، ورکر پاپولیشن ریشو (WPR) رپورٹ کی بنیاد پر، حکومت نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں کام کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 2020-21 میں 52.6 فیصد تھی وہ 2021-22 میں بڑھ کر 52.9 فیصد ہو گئی۔

وزیراعظم مودی کی قیادت والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ریاست کے نمائندہ کے طورپرنائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمارسنہا شامل ہوئے ہیں۔ نتیش کمارکی اس میٹنگ میں نہ آنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔