Bharat Express

Lateral Entry Controversy: لیٹرل انٹری کا فیصلہ مرکزی حکومت نے لیا واپس، وزیراعظم مودی کے حکم پر مرکزی وزیر نے UPSC کو لکھا خط

اپوزیشن کے ساتھ ہی حکومت کے کئی اتحادیوں کی طرف سے یوپی ایس سی میں لیٹرل انٹری اور اس میں ریزرویشن نہیں دیئے جانے کی مخالفت کے درمیان حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ وزیراعظم مودی کے حکم پر بھرتی کا اشہار منسوخ کرنے کوکہا ہے۔

لیٹرل انٹری کا فیصلہ مرکزی حکومت نے واپس لے لیا ہے۔

ڈی اوپی ٹی کے مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے یوپی ایس سی کوخط لکھ کرلیٹرل انٹری کے ذریعے بھرتی کے اشتہارکومنسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم مودی کے حکم پر بھرتی کا اشتہار منسوخ کرنے کو کہا گیا ہے۔

پرسنل منسٹری کے وزیرمملکت جتیندرسنگھ نے یونین پبلک سروس کمیشن کی سربراہ پریتی سوڈان کوبھیجے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی عوامی خدمت میں ریزرویشن کے حامی ہیں۔ ہماری حکومت سماجی انصاف کومضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے، اس لئے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ 17 اگست کویوپی ایس سی کی طرف سے جاری کی گئی اسامیوں کا جائزہ لیں اورانہیں منسوخ کریں۔

یو پی ایس سی چیئرمین کولکھے اپنے خط میں مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے یو پی اے حکومت کے دوران اس طرح کی تقرریوں پرکی گئی پہل کا بھی ذکرکیا ہے۔ جتیندرسنگھ کے مطابق مرکزنے پہلی بار2005 میں ویرپا موئلی کی صدارت میں اس کی سفارش کی تھی۔ 2013 میں بھی یوپی اے حکومت نے لیٹرل انٹری کے ذریعہ عہدوں کوبھرنے کی بات کی تھی۔ جتیندرسنگھ نے اپنے خط میں یواے ڈی اے آئی اور وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) میں تعینات سپربیوروکریسی کا بھی ذکرکیا ہے۔

گزشتہ ہفتے، 17 اگست کو، یونین پبلک سروس کمیشن نے لیٹرل انٹری کے ذریعہ 45 آسامیوں کے لئے اسامیاں جاری کی تھیں۔ یہ بھرتیاں مختلف وزارتوں میں سیکرٹری اورڈپٹی سکریٹری کے عہدوں پرکی گئیں۔ اس میں ریزرویشن کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔

 بھارت ایکسپریس

Also Read