Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

کانگریس کے زیراقتدارریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اورتمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا۔

کرناٹک، کیرالہ، تلنگانہ، تمل ناڈو، ہماچل، پنجاب اور دہلی کی حکومتوں نے نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ان ریاستوں کا الزام ہے کہ بجٹ میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔

سنجے سنگھ  نے کہا کہ آپ نے سڑک کے دکانداروں سے نام کی تختیاں لگانے کو کہا... مجھے بتائیں کہ آپ ہندو ہیں یا مسلم، دلت ہیں یا پسماندہ، قبائلی... اگر آپ کو نام کی پلیٹ لگوانی ہے تو نیرو مودی کے گلے میں لگائیں،وجے مالیا کی گردن میں لٹکائیں۔

جماعت اسلامی ہند کا مطالبہ ہے کہ صحت کے شعبے کے لیے جی ڈی پی کا 4 فیصد اور تعلیم کے لیے 6 فیصد مختص کیا جانا چاہئے۔ بجٹ کو دیکھتے ہوئے حکومت کا نعرہ ’’ سب کا وکاس‘‘ کھوکھلا لگ رہا ہے، کیونکہ اقلیتوں کے لیے بنائی گئی اسکیموں کی بجٹ میں بہت کمی محسوس کی گئی۔

پارلیمنٹ کا سیشن چل رہا ہے۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا۔ آج یعنی بدھ کو پارلیمنٹ میں اس پربحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بڑا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ہے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل کوپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے حکومت کے بجٹ کوکرسی بچانے والا اوردولوگوں کا بھلا کرنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے لئے رقم کا بندوبست ہونا چاہئے تھا، لیکن، اس کا بھی کوئی ذکرنہیں ہے۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی 3.0 کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو راہل گاندھی نے کاپی پیسٹ اور اتحادیوں کو خوش کرنے والا بجٹ بتایا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں کئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ بہارمیں تین نئے ایکسپریس وے بنائے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کی امراوتی کودارالحکومت کے طور پرتیار کرنے کے لئے 15,000 کروڑ روپئے کی مدد ملے گی۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے 23 جولائی، 2024 کو شروع ہوئے مالی سال 25-2024 کے لئے مکمل بجٹ پیش کیا۔ یہ ان کا مسلسل ساتواں بجٹ ہے۔

بجٹ سے متعلق تمام دستاویزات indiabudget.gov.in پر دستیاب ہوں گے۔ بجٹ کی پیشکشی دوردرشن، سنسد ٹی وی اور مختلف سرکاری یوٹیوب چینلز پر لائیو دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نرملا سیتارمن سابق وزیر اعظم مرار جی دیسائی کا ریکارڈ توڑ دیں گی۔