مودی حکومت کے وقف قانون کے خلاف مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں رکھی یہ سات اہم دلیلیں، یہاں جانئے تفصیل
سپریم کورٹ میں وقف قانون کو چیلنج دینے والی 70 سے زائد عرضیوں پرسماعت ہوئی۔ مسلم فریق کی طرف سے بیشتر دلیلیں سینئر وکیل اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے رکھی۔ چیف جسٹس سنجیوکھنہ کی قیادت والی تین رکنی بینچ اس موضوع کی سماعت کررہی ہے۔
Waqf Act 2025 Hearing in Supreme Court: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جاری کیا نوٹس، کل پھر ہوگی وقف قانون پرسماعت
عدالت نے تبصرہ کیا ہے کہ وقف بورڈ میں سابق ممبران کے علاوہ صرف مسلم ممبران ہونے چاہئیں، جس کی سالیسٹرجنرل تشار مہتا نے مخالفت کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے آج کوئی فیصلہ صادرنہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی کسی بورڈ کی مدت ختم نہیں ہورہی ہے۔ پی آئی ایل کی درخواستوں کی سماعت کے بعد اس طرح کے احکامات نہیں دیئے جانے چاہئیں۔ یہاں کوئی وقف بورڈ نہیں آیا ہے۔
Hajj 2025: حج کوٹہ تنازعہ کے درمیان مودی حکومت کی کوشش سے کتنا ہوگا فائدہ؟ سال 2025 میں 42000 ہندوستانی عازمین کے ہاتھ لگی مایوسی!
سعودی عرب کی طرف سے حج پرجانے والے ہندوستانی عازمین حج کے لئے طے شدہ تقریباً 52 ہزار حج سلاٹ کو منسوخ کئے جانے کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کے کئی لیڈران نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اپوزیشن نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں سعودی عرب کے سامنے اس موضوع کو اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
Hajj 2025: ہندوستان-سعودی عرب کی دوستی سے ہندوستانی مسلمانوں کو بڑی راحت، عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، جانئے پوری تفصیل
ہندوستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے سبب 2025 کے سفرحج کو آسان بنانے میں کامیابی ملی ہے۔ حج کوٹے میں اضافہ، بہتر سہولیات اور سرکاری کوششوں سے عازمین حج کو راحت ملی ہے۔ پرائیویٹ ایجنٹوں کی پریشانی کے باوجود ہندوستانی حکومت نے سفارتی کوششوں کے ذریعے 10,000 مسافروں کے اضافی داخلے کو یقینی بنایا ہے۔
JUH meeting of Legal Experts Scholars on Waqf Act 2025: وقف ایکٹ 2025 سے وقف املاک کو فائدہ کے بجائے نقصان کا خطرہ، جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام قانونی ماہرین، علماءو دانشوروں کا مشترکہ اجلاس
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے میٹنگ میں بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے وقف کے تحفظ کے لیے آزادی سے قبل اوربعد میں تاریخی کردارادا کیا ہے۔ 1937 میں شریعت ایپلی کیشن ایکٹ اوربعد ازاں وقف ایکٹ 1954 اور1995 میں جمعیۃ کی سفارشات کو شامل کیا گیا، لیکن موجودہ حکومت کسی بھی دینی اورقانونی ادارے کی رائے کو خاطرمیں نہیں لائی۔
AIMPLB has made a big appeal to Indian Muslims: وقف ترمیمی قانون پراحتجاج ضروری، مگرامن وامان کے ساتھ قانون کے دائرے میں کریں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہندوستانی مسلمانوں سے بڑی اپیل
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وقف قانون میں مرکزی حکومت کے ذریعہ من مانی، متنازعہ، دستوری حقوق سے متصادم ، امتیازوتفریق اورفرقہ واریت پرمبنی ترمیمات نے فی الواقع مسلمانوں کے جذبات کو برانگیختہ کر دیا ہے، جس کا اظہار ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج و مظاہروں کی شکل میں ہو رہا ہے۔
Digvijay Singh attacks PM Modi: اقلیتوں کے ساتھ دشمن جیسا برتاؤ… بی جے پی حکومتوں پرکانگریس لیڈر دگوجے سنگھ کا بڑا حملہ
وزیراعظم مودی کے وقف جائیداد اورمسلمانوں پردیئے گئے بیانوں کے بعد کانگریس نے سخت پلٹ وارکیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں میں اقلیتوں کے ساتھ دشمنوں کی طرح برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ یہ تنازعہ اب سیاسی بحث کا مرکزبن گیا ہے، جس میں اقلیتوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حج کوٹے میں کٹوتی کا اٹھایا مسئلہ، وزیرخارجہ ایس جے شنکرسے کی یہ بڑی اپیل، جانئے پورا معاملہ
حج یاترا کے کوٹے میں زبردست کٹوتی کی خبروں سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پرائیویٹ کوٹے میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے، جس سے عازمین حج اورآپریٹرپریشان ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت سے اس موضوع کوسعودی عرب کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Waqf Amendment Act 2025: وقف ترمیمی قانون کے خلاف بی جے پی کو اتحادی پارٹیوں کی مخالفت کا سامنا، این ڈی اے کے لیڈران بھی پہنچ گئے سپریم کورٹ، جانئے پوری تفصیل
جے ڈی یو لیڈر پرویز صدیقی نے بھی عرضی داخل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرکوئی درج فہرست ذات کا شخص اسلام قبول کرلیتا ہے، تواسے اپنی جائیداد کو وقف کرنے سے روکنا غلط ہے۔
Mahua Moitra Challenging Waqf Act 2025: وقف ایکٹ کے خلاف ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا بھی پہنچیں سپریم کورٹ، اپنی عرضی میں لگائے کئی الزام
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی، کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد جاوید، مولانا ارشد مدنی، آرجے ڈی لیڈرمنوج جھا، اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان، ایسوسی ایشن فاردی پروٹیکشن آف سول رائٹس، آل کیرل جمعیۃ العلماء، انجم قادری، طیب خان سلمانی، محمد شفیع وغیرہ نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔





