Bharat Express DD Free Dish

Maulana Arshad Madani

موجودہ حالات کے پیش نظر مولانا ارشد مدنی نے یہ مشورہ بھی دیا کہ مسلمان اپنے طورپرمحتاط رویہ اپناتے ہوئے سوشل میڈیا وغیرہ پرقربانی کے جانوروں کی تصویریں وغیرہ شیئر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ قربانی کرتے وقت حکومتی ہدایات کی پاسداری کی جانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں اورچونکہ مذہب میں کالے جانور کی قربانی جائز ہے اس لیے کسی بھی فتنے اورتنازع سے بچنے کے لیے ا سی کی قربانی پراکتفا کیا جانا بہترہے۔

جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے دوروزہ اجلاس میں صدرمولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مسلمان نہ جھکا ہے اورنہ کبھی جھکے گا۔ پہلے مسلمان ہی فرقہ پرستوں کے نشانہ پرتھا اب اسلام بھی نشانہ پرہے۔ موجودہ وقت میں مسلمان نہیں، دستورہنداورجمہوریت خطرے میں ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ابھی پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن ہوئے، بطورخاص مغربی بنگال اور آسام میں کھلے عام انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اشتعال انگیزیاں کی گئیں اور مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں بھی دی گئیں، الیکشن جیت لینے کے بعد بھی دھمکیوں کا یہ مذموم سلسلہ جاری ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ وظائف کے لئے مذہب کی کوئی قید نہیں ہے چنانچہ ہر سال ایک بڑی تعداد میں غیرمسلم طلبہ بھی اس کے لئے درخواستیں ارسال کرتے ہیں اوراگروہ میرٹ پر پورا اترتے ہیں توان کا بھی انتخاب کسی تفریق کے بغیر وظائف کے لئے ہوتا ہے۔ اس سال سب سے زیادہ 65 ایسے غیرمسلم بچوں کا انتخاب ہوا ہے جومیرٹ پرپورا اترتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند مذہب کی بنیاد پرکوئی کام نہیں کرتی بلکہ وہ جوکچھ کرتی ہے انسانیت کی بنیاد پرکرتی ہے، اس کے پیچھے ایک ہی مقصد کارفرما ہے کہ غربت اورمالی پریشانی کی وجہ سے ذہین بچے کسی رکاوٹ کے بغیراپنا تعلیمی سفرجاری رکھ سکیں۔

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے مسئلے پر اسعد مدنی نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک مکمل دستاویز نہیں دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے ذمہ دار افراد اس کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی اس پر باضابطہ ردعمل دیں گے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی  نے کہا کہ بے گناہوں کو انصاف تومل گیا، مگرمتاثرین کی زندگیاں برباد کرنے والوں کوکیفرکردارتک پہنچائے بغیرانصاف ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاطی افسران کے خلاف بھی جمعیۃ علماء ہند عدالت میں مقدمہ لڑ رہی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سوال کیا کہ بہار کے نالندہ میں ایک غریب پھیری والے اطہر حسین کو نام اور مذہب پوچھ کر مار ڈالاگیا تواب ملک کامتعصب میڈیا چپ کیوں ہے؟ کیا اس لئے کہ مرنے والا مسلمان ہے، یہ دوہراکردارکیوں؟

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ کسی بھی شہری کوقومی ترانہ یا کوئی ایسا گیت گانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، جو اس کے مذہبی عقیدے کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت الگ چیز ہے اور اس کی عبادت دوسری چیز۔ مسلمانوں کو اس ملک سے کتنی محبت ہے اس کے لئے ان کو کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی نے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ امام عمیر احمد الیاسی کا کہنا ہے کہ ارشد مدنی کے بیان نے ملک میں خوف اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں فوراً اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر دو روزہ سیمینار کی اہم اور آخری مجلس آج ماؤلنکر ہال، کانسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔مولانا محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیۃ علماء ہند اور مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے بالترتیب آخری دو نشستوں کی صدارت کی۔ نظامت کے فرائض ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی اور مفتی محمد عفان منصور پوری نے انجام دیے۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ آرمس ایکٹ کے تحت دی گئی دس سال کی سزا کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اور مقدمات کی طرح سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور ان کے اوپر سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام بھی ختم ہوجائے گا ان شاء اللہ۔ بتا دیں کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کیا ہے۔