Bharat Express

Maulana Arshad Madani on SC’s bulldozer action verdict:بلڈوزر کاروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا مولانا ارشد مدنی نے کیا خیر مقدم، کہا-حکومت جج نہیں بن سکتی،یہ جمعیۃ علماء ہند کی بڑی حصولیابی

بلڈوزر کارروائی پر پابندی کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جج نہیں بن سکتی۔ بلڈوزر ایکشن پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آچکا ہے۔

بلڈوزر کاروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا مولانا ارشد مدنی نے کیا خیر مقدم

نئی دہلی : بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔ دراصل، سپریم کورٹ کی دو ججوں کی بنچ نے بلڈوزر کی کارروائی پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ من مانی طریقے سے کسی کا گھر گرانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ کسی کی املاک کو  تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی شخص قصور وار ثابت ہو جائے تو اس کا گھر صرف قانون کی بنیاد پر گرایا جا سکتا ہے۔ کسی کا گھر گرانے کے لئے کسی کے مجرم یا ملزم ہونے کو بنیاد نہیں بنا یا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ جو اہلکار من ما نہ طور پر املاک پر بلڈوزر چلاتے ہیں اس کے لیے جوابدہ ہوں گے۔

یہ جمعیت کی بڑی حصولیابی،مولانا مدنی

بلڈوزر کارروائی پر پابندی کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جج نہیں بن سکتی۔ بلڈوزر ایکشن پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آچکا ہے۔ حکومتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ در اصل جمعیتہ علماء ہند کی بڑی حصولیابیوں میں سے ایک ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ کہ بلڈوزر سے کسی کو بے گھر نہیں کر سکتے۔ حکومت جج بن کر بلڈوزر چلا کر کسی کا گھر گرانے کا فیصلہ نہیں دے سکتی۔

مولانا ارشد مدنی نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا، “عدلیہ فیصلہ کرے گی کہ کون سی چیز قانونی ہے یا غیر قانونی۔ یہ اہم فیصلہ آج سپریم کورٹ نے جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے غیر قانونی طورپربلڈوزرکارروائی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دیا ہے۔” مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے غیر  بلڈوزر کاروائی پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ کی سخت ہدایات سے بلڈوزر کی کارروائی پر روک لگے گی ۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر پہلے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو اعظمی نے بیان دیا تھا کہ بلڈوزر کی کارروائی کرنے والے ملزم افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read