Delhi Liquor Policy Case: سسودیا کو17 مہینے سے جیل میں رکھنے کا کیا مقصد ہے؟ ای ڈی نے بھی ابھیشیک منو سنگھوی کے سوال کا دیا سخت جواب
منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو شراب پالیسی کیس میں ان کے مبینہ کردار کے لیے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے 28 فروری 2023 کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔
Delhi Excise Policy: سی بی آئی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر منیش سسودیا کو ضمانت مل جاتی ہے تو ثبوت ہو سکتے ہیں ضائع
سی بی آئی نے مزید الزام لگایا کہ 22 جولائی 2022 کو وزارت داخلہ نے ایکسائز پالیسی کیس سی بی آئی کو منتقل کیا اور اسی وقت منیش سسودیا نے کابینہ کی ایک فائل اور اپنا موبائل فون بھی ضائع کر دیا تھا۔
Delhi Excise Policy Case: منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں، ضمانت کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی
سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو سسودیا کو شراب پالیسی کیس میں ان کے مبینہ کردار پر گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو سی بی آئی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
Delhi Liquor Scam Case: دہلی شراب گھوٹالے میں کجریوال کے خلاف تحقیقات مکمل، ای ڈی کے بعد سی بی آئی نے بھی چارج شیٹ داخل کی
کیجریوال کو ای ڈی کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ وہ سی بی آئی کی گرفتاری کے معاملے میں تہاڑ میں بند ہیں۔ اس معاملے میں ان کی ضمانت کی عرضی بھی دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
Supreme Court on Manish Sisodia: کیا منیش سسودیا آئیں گے جیل سے باہر ؟ سپریم کورٹ میں آج ضمانت کی درخواست پر ہوگی سماعت
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی 29 جولائی کی cause list کے مطابق جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ سسودیا کی عرضیوں پر سماعت کرے گی۔
Delhi HC issues a notice to ED: تہاڑ جیل میں بند دہلی کے سابق وزیر صحت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کو جاری کیا نوٹس، ستیندر جین نے نچلی عدالت کے سمن کو کیا ہے چیلنج
ستیندر جین کو ای ڈی نے مئی 2022 میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے اس سے پہلے انہیں 26 مئی 2023 کو طبی بنیادوں پر تقریباً 6 ماہ کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔
Manish Sisodia Bail Plea: منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی-ای ڈی کو سپریم کورٹ کا نوٹس، 29 جولائی کو ہوگی اگلی سماعت
سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی کیس میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔
Manish Sisodia Custody Extended: منیش سسودیا کو کیوں نہیں مل رہی ہے ضمانت؟ نچلی عدالت سے لے سپریم کورٹ تک سے لگ رہا ہے جھٹکا
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کوگزشتہ سال گرفتارکیا تھا، جس کے بعد سے ہی وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈران گرفتارہوئے ہیں۔
Rouse Avenue court: راؤز ایونیو کورٹ دہلی شراب پالیسی کیس میں کے کویتا اور دیگر کے خلاف دائر ضمنی چارج شیٹ پر 22 جولائی کو لے گا نوٹس
ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے اے پی لیڈروں کو دی گئی رشوت کے بدلے میں انہیں پالیسی سازی تک رسائی حاصل ہوئی اور انہیں سازگار حالات کو یقینی بنانے کے لیے دفعات کی پیشکش کی گئی۔
Manish Sisodia Gets Another Setback: : منیش سسودیا کو پھر لگا جھٹکا، عدالتی حراست میں اس تاریخ تک توسیع
سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چارج شیٹ کو لے کر سپریم کورٹ میں جو بیان دیا ہے وہ کیجریوال کے علاوہ دیگر ملزمین کا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ منیش سسودیا کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی اور سی بی آئی 3 جولائی تک حتمی چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔