Bharat Express

Manish Sisodia Bail Plea: منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی-ای ڈی کو سپریم کورٹ کا نوٹس، 29 جولائی کو ہوگی اگلی سماعت

سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی کیس میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔

Manish Sisodia Bail Plea: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر منگل (16 جولائی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی کیس میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت اب 29 جولائی کو ہوگی۔

ای ڈی نے شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں سسودیا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جب کہ سی بی آئی نے بدعنوانی کے معاملے میں عآپ لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی شراب پالیسی کو اب منسوخ کر دیا گیا ہے، لیکن اس میں نام نہاد گھوٹالے کے الزام میں عآپ کے کئی رہنما جیل جا چکے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی شراب پالیسی کیس میں جیل میں ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ بھی اس معاملے میں جیل جا چکے ہیں اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

16 ماہ سے جیل میں ہیں منیش سسودیا: وکیل

سپریم کورٹ میں جسٹس بی آر گوئی، جسٹس سنجے کرول اور جسٹس کے وی وشوناتھن کی بنچ نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ AAP لیڈر کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ وویک جین نے دلیل دی کہ ان کا مؤکل گزشتہ 16 ماہ سے جیل میں ہے۔ ان کے خلاف کیس اسی مرحلے پر ہے جیسا کہ اکتوبر 2023 میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu Kashmir: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، 4 سیکورٹی اہلکار شہید

عدالت نے ED-CBI کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا

گزشتہ سال اکتوبر میں عدالت نے کہا تھا کہ اگر کیس آگے نہیں بڑھتا ہے تو سسودیا ضمانت کی اپیل کر سکتے ہیں۔ سسودیا کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت عظمیٰ کی بنچ نے دونوں مرکزی جانچ ایجنسیوں یعنی ای ڈی اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا اور ان سے جواب طلب کیا۔ عدالت نے اب اس معاملے پر اگلی سماعت 29 جولائی کو مقرر کی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read