Bharat Express DD Free Dish

Manish Sisodia

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے رہائی کے بعد پارٹی دفترمیں کارکنان کوخطاب کیا اوراس دوران بی جے پی پرجم کرحملہ بولا اوراپنے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کیس میں اب تک 400 سے زیادہ گواہ اور ہزاروں دستاویزات پیش کیے جا چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کیس کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈرمنیش سسودیا کے وکیل نے دہلی کی عدالت میں ضمانت بانڈ جمع کی۔ اس کے بعد ان کی رہائی ہوئی۔

منیش سسودیا آج شام تک جیل سے باہرآسکتے ہیں۔ راؤز ایوینیو کورٹ میں 10 لاکھ کے بیل بانڈ بھرے جانے کے بعد خصوصی عدالت جیل سے چھوڑنے کا پروانہ جاری کرے گی۔ سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔

جب منیش  سسودیا کی ضمانت کی خبر آئی تو آتشی دہلی میں ایک اسکول کا افتتاح کرنے دوارکا میں تھیں۔ جب انہیں بیل کے بارے میں معلومات ملی تو وہ اسٹیج پر ہی جذباتی ہو گئیں۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کوسپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کا انڈیا الائنس کی کئی اورپارٹیوں نے بھی استقبال کیا ہے۔ انہوں نے اسے مودی حکومت کی تانا شاہی پر طمانچہ قراردیا ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم منیش سسودیا کو آج سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ قریب 17 مہینوں سے جیل میں بند رہنے کے بعد اب انہیں جیل سے رہائی کا موقع مل رہا ہے ۔

منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو شراب پالیسی کیس میں ان کے مبینہ کردار کے لیے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے 28 فروری 2023 کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔

سی بی آئی نے مزید الزام لگایا کہ 22 جولائی 2022 کو وزارت داخلہ نے ایکسائز پالیسی کیس سی بی آئی کو منتقل کیا اور اسی وقت منیش سسودیا نے کابینہ کی ایک فائل اور اپنا موبائل فون بھی ضائع کر دیا تھا۔

سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو سسودیا کو شراب پالیسی کیس میں ان کے مبینہ کردار پر گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو سی بی آئی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔