Bharat Express DD Free Dish

Manish Sisodia

کیجریوال کو ای ڈی کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ وہ سی بی آئی کی گرفتاری کے معاملے میں تہاڑ میں بند  ہیں۔ اس معاملے میں ان کی ضمانت کی عرضی بھی دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی 29 جولائی کی cause list کے مطابق جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ سسودیا کی عرضیوں پر سماعت کرے گی۔

ستیندر جین کو ای ڈی نے مئی 2022 میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے اس سے پہلے انہیں 26 مئی 2023 کو طبی بنیادوں پر تقریباً 6 ماہ کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔

سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی کیس میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کوگزشتہ سال گرفتارکیا تھا، جس کے بعد سے ہی وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈران گرفتارہوئے ہیں۔

ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے اے پی لیڈروں کو دی گئی رشوت کے بدلے میں انہیں پالیسی سازی تک رسائی حاصل ہوئی اور انہیں سازگار حالات کو یقینی بنانے کے لیے دفعات کی پیشکش کی گئی۔

سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چارج شیٹ کو لے کر سپریم کورٹ میں جو بیان دیا ہے وہ کیجریوال کے علاوہ دیگر ملزمین کا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ منیش سسودیا کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی اور سی بی آئی 3 جولائی تک حتمی چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔

Manish Sisodia Bail Hearing: عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا تقریباً 16 ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ دہلی شراب پالیسی میں انہیں گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Delhi Liquor Policy Case: منیش سسودیا دہلی شراب پالیسی معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ منیش سسودیا کی طرف سے سپریم کورٹ میں مقدمے میں تاخیرکا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت عرضی داخل کی ہے۔

سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ڈی پی سنگھ نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کو 4 جون کے بعد ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے، جس کی وجہ سے ہمیں اروند کیجریوال کو گرفتار کرنا پڑا۔