Bharat Express

Manish Sisodia

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوشراب گھوٹالہ معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس بھوئیاں کی بینچ نے سی بی آئی معاملے میں یہ ضمانت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں انہیں یہ ضمانت دی ہے۔ کیجریوال کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دو عرضیاں داخل کی تھیں۔ پہلی ضمانت کی عرضی اور دوسری گرفتاری اور ریمانڈ کو سی بی آئی نے چیلنج کیا تھا۔

منیش سسودیا نے کہا کہ اس آمریت کے خلاف سب کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ آج اگر پورا اپوزیشن متحد ہو جائے تو کیجریوال 24 گھنٹے کے اندر باہر آجائیں گے۔

عام آدمی پارٹی دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز منیش سسودیا کی پد یاترا سے کرے گی، جو تمام 70 حلقوں میں لوگوں تک پہنچے گی۔

نئی چارج شیٹ میں سی بی آئی نے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور کے کویتا سمیت 23 افراد پر انسداد بدعنوانی ایکٹ، مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر نے مزید دعویٰ کیا کہ ’’اگر اپوزیشن متحد ہو کر شور مچاتی ہے تو اروند کیجریوال جی بھی 24 گھنٹوں کے اندر باہر آجائیں گے۔‘

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے رہائی کے بعد پارٹی دفترمیں کارکنان کوخطاب کیا اوراس دوران بی جے پی پرجم کرحملہ بولا اوراپنے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کیس میں اب تک 400 سے زیادہ گواہ اور ہزاروں دستاویزات پیش کیے جا چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کیس کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈرمنیش سسودیا کے وکیل نے دہلی کی عدالت میں ضمانت بانڈ جمع کی۔ اس کے بعد ان کی رہائی ہوئی۔

منیش سسودیا آج شام تک جیل سے باہرآسکتے ہیں۔ راؤز ایوینیو کورٹ میں 10 لاکھ کے بیل بانڈ بھرے جانے کے بعد خصوصی عدالت جیل سے چھوڑنے کا پروانہ جاری کرے گی۔ سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔