Bharat Express

Manipur Violence

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہماری مجبوری ہے، یہاں تعداد کی بات نہیں ہے بلکہ بات منی پور کی ہے۔ وزیراعظم کو اس پر بولنا چاہئے۔

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے سے بحث ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس نے ابتدائی بحث کا آغاز کیا۔

منی پور کے امپھال مغربی ضلع میں ہفتہ کی شام ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا، جس کے دوران 15 مکانات کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ لانگول گیمز گاؤں میں مشتعل ہجوم سڑکوں پر نکل آیا، جسے منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے اور حالات کو قابو میں کیا۔

سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پولیس سے واقعے کا ریکارڈ، ایف آئی آر، گرفتاری اور متاثرین کے بیانات بھی پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ ہم اس پہلو پر بھی غور کریں گے کہ کون سے کیسوں کو تفتیش کے لیے سونپا جانا چاہیے۔

تشدد کے یہ واقعات 27 اسمبلی حلقوں کی رابطہ کمیٹی کی طرف سے 24 گھنٹے کی عام ہڑتال کی کال کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے ہفتہ کو وادی امپھال میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ 

جماعت اسلامی ہند نے ہریانہ میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہاں عبادت گاہوں پر ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

Vishnupur Violence: پولیس ذرائع کے مطابق، کچھ لوگ بفرزون کو پار کرکے میتئی علاقوں میں آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد تشدد بھڑک اٹھا اور میتئی برادری کے تین افراد کی موت ہوگئی۔

Manipur Violence: منی پور حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں سدھار کے پیش نظرامپھال مشرق اور مغربی اضلاع میں کرفیو میں رعایت دی ہے۔  اس کی جانکاری ایک سرکاری بیان میں دیا گیا ہے۔ امپھال کے دونوں اضلاع میں کرفیو میں چھوٹ کی مدت اب صبح 5 بجے سے رات 8 بجے تک تھی۔

منی پورتشدد کے موضوع پر ضابطہ 267 کے تحت بحث کے مطالبہ پر زور دیتے ہوئے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت کو اسے وقار کو موضوع نہیں بنانا چاہئے۔

منی پور پولیس کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک علیحدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "ریاست میں حالات غیر مستحکم اور کشیدہ ہیں ۔لیکن کنٹرول میں ہیں اور سیکورٹی فورسز نے ریاست کے حساس اور سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی ہے"۔