Bharat Express

No Confidence Motion: ’توڑنا چاہتے ہیں منی پور پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی‘ تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر گورو گوگوئی کا بیان

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہماری مجبوری ہے، یہاں تعداد کی بات نہیں ہے بلکہ بات منی پور کی ہے۔ وزیراعظم کو اس پر بولنا چاہئے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے وزیر اعظم مودی سے جواب مانگا۔ (Image Source: PTI)

No Confidence Motion: مودی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر بحث کے دوران اپوزیشن کی طرف کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے بحث کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن آخر کیوں تحریک عدم اعتماد کی تجویز لے کرآئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور پر خاموشی توڑنے میں وزیراعظم نریندر مودی کو 80 دن لگ گئے، ہم ان کی خاموشی توڑنا چاہتے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے نعرے بازی بھی کی۔

مجبوری میں لائے تحریک عدم اعتماد کی تجویز: گوگوئی

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیرش کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم بتائیں کہ اسپیکر کے دفتر کے اندر وزیراعظم نے کیا کیا کہا؟ اس پر امت شاہ نے کہا کہ ہاں آپ کو بتانا چاہئے۔ اس دوران ادھیر رنجن چودھری سمیت تمام اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کھڑے نظرآئے۔ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہماری مجبوری ہے۔ یہ بات کبھی تعداد کی نہیں تھی، یہ منی پور پر بحث کی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم منی پور پر اپنی خاموشی توڑیں۔

منی پور مانگ رہا ہے انصاف

گورو گوگوئی نے کہا کہ انڈیا اتحاد منی پور کے لئے انصاف مانگ رہا ہے۔ پورا منی پور آج انصاف مانگ رہا ہے۔ مارٹن لوتھر کنگ نے کہا ہے کہ اگرکہیں بھی نا انصافی ہو تو وہ ہر جگہ کے انصاف کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ جو حادثات منی پور میں ہو رہے ہیں، اسے یہ نہیں سمجھا جائے کہ شمال-مشرق کے کسی کونے پر ہو رہا ہے، اگر منی پور جل رہا ہے تو ہندوستان جل رہا ہے۔ اگرمنی پورتقسیم ہوا توہندوستان تقسیم ہوا ہے۔

وزیراعظم مودی ایوان میں دیں بیان

کانگریس لیڈر نے لوک سبھا میں کہا کہ ہماری امید تھی کہ سربراہ ہونے کے ناطے وزیراعظم مودی منی پور اپنی بات رکھیں، اپنے حساس خیالات کا اظہار کریں اوراس پر سبھی پارٹیاں حمایت کریں، جس سے منی پور میں پیغام جائے کہ مصیبت کی گھڑی میں پورا ایوان منی پور کے ساتھ ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے ایک خاموشی کی قسم کھا لی ہے اور طے کیا ہے کہ وہ لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں کچھ نہیں بولیں گے، اسی لئے تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے ذریعہ ہم وزیراعظم مودی کی خاموشی توڑنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Parliament Monsoon Session 2023: مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر جاری ہے بحث، بی جے پی کا دعویٰ- 400 سیٹوں کے ساتھ اقتدار میں ہوگی واپسی

آسام سے کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو ایوان میں قبول کرنا ہوگا کہ ان کی ڈبل انجن کی حکومت منی پور میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے درمیان کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔ اسے لے کر وزیراعظم مودی کو ذمہ داری لینی چاہئے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read