Bharat Express

Manipur Violence

جولائی میں لاپتہ ہونے والے دو طالب علموں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی کی لاشوں کی تصاویر 26 ستمبر کو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں۔ اس کے بعد منی پور حکومت نے فوری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ امپھال کے ہنگانگ علاقے میں وزیر اعلیٰ کے خاندان کے گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے بھیڑ کو گھر سے تقریباً 100 میٹر دور روک لیا۔ افسر نے کہا کہ اب گھر میں کوئی نہیں رہتا، حالانکہ یہ سخت حفاظتی انتظامات میں ہے

منی پور میں6 جولائی کو دو طالب علموں کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ اس کے خلاف مظاہرین مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ طلباء کے غصے پر قابو پانے کے لیے، پولیس نے اعلان کیا کہ وہ طلباء کے نمائندوں کو چیف منسٹر اور گورنر دونوں سے ملنے کی اجازت دینے کے انتظامات کر رہی ہے۔

چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس کیس کی تحقیقات پہلے ہی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو سونپ دی گئی ہے۔ دو طالب علموں کی شناخت 17 سالہ ہیزام لنتھونگمبی اور 20 سالہ فزام ہیم جیت کے طور پر کی گئی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ موئرنگتھم آنند سنگھ کو منی پور میں جاری نسلی بدامنی کا فائدہ اٹھا کر ہندوستانی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے میانمار میں مقیم دہشت گرد گروپوں کی قیادت کی جانب سے کی گئی 'بین الاقوامی سازش' سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا گیا۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی رابطہ کمیٹی کا تین روزہ اجلاس جمعرات سے مہاراشٹر کے پونے میں شروع ہوا، جس میں سنگھ سے وابستہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران موجودہ سماجی اور قومی منظر نامے، قومی سلامتی، تعلیم، قومی خدمت، معیشت اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جماعت اسلامی ہند کی ماہانہ پریس کانفرنس میں منی پورکا غیر حل شدہ بحران، نئے فوجداری قوانین، نئے ڈیٹا پروٹیکشن بل، تعلیمی اداروں میں اسلاموفوبیا، نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس اورہماچل ماحولیاتی تباہی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بشنو پور کے نارائن سین گاؤں کے قریب مختلف مقامات پر تشدد میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ نصف درجن افراد زخمی ہوئے۔ تشدد کے بعد آئی ٹی ایل ایف نے ہنگامی بند کی کال دی ہے۔

Manipur Unrest: منی پورتشدد کی جانچ کے لئے تشکیل کمیٹی نے تین رپورٹ پیش کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان رپورٹس کو سالسٹرجنرل سے دیکھنے کو کہا ہے۔