Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Election 2024

سماجوادی پارٹی سے استعفیٰ کے بعد سوامی پرساد موریہ نے منگل کو ایم ایل سی عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے پارٹی کے جنرل سکریٹری عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل سماجوادی پارٹی نے کانگریس کو 17 سیٹوں کی پیشکش کی تھی اورفیصلہ لینے کے لئے گیند کانگریس کے پالے میں ڈال دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تین سیٹوں کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے درمیان بات نہیں بن سکی۔

مہاراشٹر میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سیکولرازم پرسوال اٹھاتے ہوئے بابری مسجد کا ذکرکیا۔

پارٹی نے اپنی فہرست میں غازی پور سے امیدوار کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایس پی نے غازی پور سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایم پی افضال انصاری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اکھلیش یادو نے غازی پور سے انصاری کو ٹکٹ دے کر بی ایس پی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

بی جے پی کے ذریعہ روہنگیا درانداز بتائے گئے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں دیں گے۔

سماج وادی پارٹی کی موجودہ فہرست کے بعد ایک طرف یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ غازی پور سے بی ایس پی کسے اپنا امیدواربنائے گی۔ وہیں دوسری طرف کانگریس کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ساتھ مل کرالیکشن نہیں لڑے گی اور وہ تمام سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔

سماج وادی پارٹی نے کانگریس کو 15 سیٹوں کی فہرست دی ہے اور کہا ہے کہ یہ حتمی فہرست ہوگی۔ اگر کانگریس ان 15 سیٹوں پر متفق ہو جاتی ہے تو اتر پردیش میں انڈیا الائنس کا اتحاد ہو جائے گا۔ اگر کانگریس اس سے زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ ایس پی کو قبول نہیں ہوگی۔

جے رام رمیش کا یہ بیان سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے امیٹھی میں یاترا میں حصہ لینے کی قیاس آرائیوں پر آیا ہے۔