Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بہار کے سیمانچل علاقے کے تین روزہ دورے پر ہیں، جسے مسلم اکثریتی علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔ سیمانچل خطے میں بہار کے چار شمال مشرقی اضلاع، پورنیہ، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار شامل ہیں۔

راجیو کمار نے کہا، "میں الیکشن کمیشن اور آپ (میڈیا) کی جانب سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم 2024 کے پارلیمانی انتخابات اور ریاست (اڈیشہ) کے اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں

لوک سبھا الیکشن سے پہلے سماجوادی پارٹی میں بڑی ٹوٹ ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے نصف درجن سے زیادہ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ نکل ناتھ کانگریس کا دامن چھوڑ سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ ابھی تک آفیشیل طور پرتصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن وہ پارٹی سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ کانگریس نے بھگوان رام کی توہین کی ہے اور کانگریس میں ایسے لوگ ہیں، جن کو اس سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ انہیں موقع ملنا چاہئے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے ایک بیان نے سیاسی ہلچل کو بڑھا دیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے کہا کہ اب مجھے اپنی تیسری مدت میں ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے لئے آپ کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں مہاراشٹر میں کانگریس کو تین بڑے جھٹکے لگے ہیں۔ ملند دیوڑا، بابا صدیقی اور اشوک چوہان نے کانگریس چھوڑ دی۔ اب کانگریس کی میٹنگ میں پانچ اراکین اسمبلی نہیں پہنچے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سبھی اکاؤنٹ فریج کردیئے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جمہوریت کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس صدر نے یہاں تک کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بار آخری انتخابات کرائیں گے اور اس کے بعد آئین اور جمہوریت ختم ہو جائے گی۔