Bharat Express

کمل ناتھ کے بیٹے ایم پی نکل ناتھ نے کانگریس چھوڑنے کا کردیا اعلان؟ ٹوئٹر بایو سے ہٹایا کانگریس کا نام

قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ نکل ناتھ کانگریس کا دامن چھوڑ سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ ابھی تک آفیشیل طور پرتصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن وہ پارٹی سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔

کمل ناتھ کے بیٹے نکل ناتھ نے اپنے ایکس بایو سے کانگریس ہٹا دیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے اندرہفتہ کے روزایک بارپھر بڑی ہلچل دیکھنے کومل رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس پارٹی کے سینئرلیڈرکمل ناتھ اوران کے بیٹے نکل ناتھ نے کانگریس پارٹی کا نام اپنے ایکس (ٹوئٹر) کے بایوسے ہٹا دیا ہے۔ کمل ناتھ اور بیٹے رکن پارلیمنٹ نکل ناتھ چھندواڑہ کے 5 دنوں کے دورے پرتھے، لیکن بیچ میں ہی انہوں نے دہلی جانے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد وہ آج اچانک دہلی آرہے ہیں۔

قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ نکل ناتھ کانگریس کا دامن چھوڑ سکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس کی باضابطہ طور پرتصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی یہ جانکاری مل سکی ہے کہ نکل ناتھ اگرکانگریس پارٹی چھوڑتے ہیں تو وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ حالانکہ کہا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی نے دونوں لیڈران کے لئے اپنے دروازے بھی کھول دیئے ہیں۔

کمل ناتھ کے بیٹے نکل ناتھ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) سے کانگریس ہٹا دیا ہے۔

بی جے پی نے کھول دیا دروازہ

قابل ذکرہے کہ دہلی میں منعقدہ دو روزہ بی جے پی کے قومی کنونشن سے متعلق بھوپال بی جے پی دفترمیں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ جوملک اورسماج کے مفاد کے لئے کام کرنا چاہتا ہے تواس کا استقبال ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ اگربی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں توان کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے رام مندرکی پران پرتشٹھا کی مخالفت کی، اس لئے جن کے دلوں میں درد ہے ان کوموقع ملنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: بی جے پی میں شامل ہوں گے کمل ناتھ؟ ریاستی صدر وی ڈی شرما نے دے دیا بڑا اشارہ

دگ وجے سنگھ نے کمل ناتھ سے متعلق کیا یہ بڑا دعویٰ

دوسری جانب، کانگریس پارٹی کے ایک اورسینئرلیڈر دگ وجے سنگھ نے پارٹی چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈر رہے ہیں یا بِک رہے ہیں وہ جارہے ہیں۔ وہیں کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پردگ وجے سنگھ نے کہا کہ میری کل ہی کمل ناتھ جی سے بات ہوئی ہے، وہ چھندواڑہ میں ہیں۔ بی جے پی میں کمل ناتھ کے جانے کی امید بھی نہیں کرنی چاہئے۔ جس شخص نے نہرو فیملی کے ساتھ کھڑے ہوکرلڑائی لڑی ہے، وہ کبھی ایسا نہیں کرسکتے۔

بھارت ایکسپریس۔