Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

کانگریس پارٹی کی طرف سے لوک سبھا الیکشن کی تیاری کے درمیان الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی کا ملک آئینے اورعدالتی اداروں پرکنٹرول ہے۔

مہاراشٹر میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے ایک بار پھر وزیراعظم مودی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن اور پولیس تحقیقات کے دوران پکڑی گئی رقم اور شراب کا کیا کرتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انتخابات کے دوران پکڑے گئے سامان کا کیا ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے کو بھنڈارا گوندیا سے الیکشن لڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ پرکاش امبیڈکر سے ان کی کوئی بات نہیں ہے۔ راج ٹھاکرے اور وزیرداخلہ امت شاہ کے ملاقات پر بھی انہوں نے اظہارخیال کیا۔

رضوان ظہیرتقریباً دو سال یوپی کے للت پورجیل میں بند ہیں۔ پہلے وہ بلرام پور کے ضلع جیل میں بند تھے۔ بعد میں انہیں للت پورکے جیل میں بھیج دیا تھا۔

امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی آج کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگریس انہیں امروہہ لوک سبھا سیٹ سے امیدواربنائے گی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پارٹی ترجمان پون کھیڑا اوریوپی کے انچارج اویناش پانڈے نے انہیں پارٹی کا پٹکا پہنا کرکانگریس کی رکنیت دلائی۔

بہار سے بڑی سیاسی خبر سامنے آئی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی کا کانگریس میں انضمام ہوگیا ہے۔

 جھارکھنڈ میں لوک سبھا الیکشن سے متعلق ہلچل جاری ہے۔ اس درمیان الائنس کی پارٹیوں نے سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ تیارکرلیا ہے۔

کانگریس ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے پرکاش پٹیل کو امیدوار بنا سکتی ہے۔ بی جے پی نے منیش جیسوال کو ہزاری باغ سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جیسوال صدر کے ایم ایل اے ہیں۔