Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

پپویادو کو لالو پرساد یادو کی طرف سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ جاپ کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے منگل کو لالو-تیجسوی سے ملاقات کی ہے۔

یہ واقعہ دیر رات کوچ بہار کے دنہاٹا بازار میں پیش آیا، جب مقامی بی جے پی رکن اسمبلی پرمانک جلسہ میں شرکت کے بعد وہاں سے جا رہے تھے۔ جائے حادثہ سے چند میٹر کے فاصلے پر ٹی ایم سی کی میٹنگ بھی ہونے والی تھی۔

کانگریس ذرائع کی مانیں تو پارٹی یوپی پی سی سی چیف اجے رائے کو وارانسی سے امیدوار بنا سکتی ہے۔ حالانکہ، ان نشستوں پر فیصلہ ہائی کمان ہی کرے گی۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بہارمیں پیرکو این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان ہوا۔ بی جے پی  کو  17 سیٹیں ملی ہیں جبکہ   40 لوک سبھا سیٹوں والے بہارمیں  سی ایم  نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یو 16 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے جے ڈی یو سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ آرجے ڈی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پہلے بھی وہ آرجے ڈی کے ٹکٹ پر دربھنگہ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں اور ان کا شمار سینئرلیڈران میں ہوتا ہے۔

رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی پارس نے مودی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لگن اور وفاداری سے این ڈی اے کی خدمت کی، لیکن میرے ساتھ ذاتی طور پرنا انصافی ہوئی۔

طویل انتظار کے بعد بہارمیں این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان لوک سبھا الیکشن سے متعلق سیٹ شیئرنگ ہوگئی ہے، لیکن اب ناراضگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف پشوپتی پارس سیٹ نہیں ملنے سے ناراض ہیں تو دوسری طرف اوپیندرکشواہا کی بھی ناراضگی سامنے آئی ہے۔

لوک سبھا الیکشن سے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو دوری بناسکتے ہیں۔ وہ کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ سدھو آئی پی ایل 2024 میں کمنٹری کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اسٹار اسپورٹس نے ایکس پرسدھو سے متعلق پوسٹ کیا ہے۔

بی جے پی یوپی کور کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور یوپی بی جے پی صدر بھوپیندر چودھری بی جے پی ہیڈ کوارٹر سے باہرنکل چکے ہیں۔

بہارمیں بی جے پی 17 سیٹوں پر، جے ڈی یو 16 سیٹوں پرلڑے گی جبکہ 5 سیٹیں چراغ پاسوان کو ملی ہیں۔ 1-1 سیٹ اوپیندرکشواہا اور جیتن رام مانجھی کے کھاتے میں گئی ہے۔ جبکہ پشوپتی پارس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔