Bharat Express

لوک سبھا الیکشن میں اورنگ زیب کی انٹری، سنجے راوت نے پھر دیا متنازعہ بیان، پی ایم مودی پر کی تنقید

مہاراشٹر میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے ایک بار پھر وزیراعظم مودی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔

شیو سینا (ادھو گروپ) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت (فائل فوٹو)

لوک سبھا الیکشن میں ایک بارپھراورنگ زیب کی انٹری ہوگئی ہے۔ مہاراشٹرمیں شیوسینا لیڈرسنجے راوت نے ایک بارپھر وزیراعظم مودی پرمتنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔

سنجے راوت یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں جہاں نریندرمودی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس کے پڑوس والے گاوں میں ہی اورنگ زیب کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسی لئے اورنگ زیب کی سوچ گجرات اور دہلی سے مہاراشٹرپر چڑھائی کررہی ہے۔

پہلے بھی متنازعہ بیان دے چکے ہیں سنجے راوت

 مہاراشٹرمیں شیوسینا کے سینئرلیڈرسنجے راوت کا متنازعہ بیانوں سے پرانا ناطہ ہے۔ وہ پہلے بھی مسلسل متنازعہ بیان دیتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کوانہوں نے بی جے پی کا پروگرام بتایا تھا۔ اس سے پہلے سنجے راوت نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ایک جیل کی طرح بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نئی پارلیمنٹ ایک جیل کی طرح ہے، جہاں آپ کام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تویہاں تک دعویٰ کردیا تھا کہ جب ہماری حکومت بنے گی تو ہم پرانی عمارت میں ہی اپنا پارلیمنٹ سیشن شروع کریں گے۔

سنجے راوت نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

 مہاراشٹر کے بلڈھانا میں منعقدہ عوامی جلسے میں سنجے راوت مرکزی حکومت پرتنقید کرتے کرتے اورنگ زیب تک پہنچ گئے۔ سنجے راوت نے کہا کہ گجرات میں جہاں وزیراعظم مودی کی پیدائش ہوئی ہے، اسی کے پڑوس والے گاوں میں اورنگ زیب کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسی لئے گجرات اور دہلی سے اورنگ زیب کی سوچ مہاراشٹر پر چڑھائی کر رہی ہے۔ سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔ مہاراشٹر میں شیواجی کی پیدائش کی ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔ 

Also Read