Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir

حکام نے بتایا کہ پیئر نمبر 9 کے قریب ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی اور اس سے پہلے کہ آگ پر قابو پایا جاتا۔اس نے آس پاس کی کئی دیگر ہاؤس بوٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجرس کی بے وجہ گولی باری میں بی ایس ایف کا ایک جوان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے ہلاک دہشت گرد کی شناخت میسر احمد ڈار کے نام سے کی ہے، جو حال ہی میں لشکر کی پراکسی ٹی آر ایف میں شامل ہوا تھا۔ وہ مقامی تھا، شوپیاں کے ویشرو کا رہنے والا تھا اور تصادم میں مارا گیا۔

ڈوگرا سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے صدر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیرلال سنگھ کو ای ڈی نے پی ایم ایل اے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے ای ڈی دفتر کا گھیراو کیا۔

زلزلے کا مرکز جموں کے ڈوڈہ میں زمین سے 5 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 بتائی گئی ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے اہلکار کے ذریعے ہم انہیں کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے 31 اکتوبر کو یونین ٹیریٹری ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ ہم سے مشاورت کے بعد نہیں کیا گیا اور اس کے برعکس کشمیر کے نوجوانوں سے نوکریوں کے جھوٹے وعدے بھی خواب بن کر رہ گئے ہیں۔

شوپیاں کے الشی پورہ میں آج صبح سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ یہ تصادم پیر کی رات دیر گئے شروع ہوا۔ کشمیر پولیس زون نے انکاؤنٹر کی اطلاع دی۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ راہل گاندھی کو راون بتانا بی جے پی کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کو دکھاتا ہے، کیا یہی سناتن دھرم سکھاتا ہے، سناتن مذہب تو لوگوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے۔

علاقے میں انتخابات کرانے والے عہدیداروں کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی ان انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہی ہے۔ AAP نے ان انتخابات میں قسمت آزمانے کے لیے 4 امیدواروں کو موقع دیا ہے۔ یہی نہیں، عہدیداروں نے بتایا کہ کل 25 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔