Bharat Express

Ukraine Strike on Kazan: یوکرین کا روس پر9/11 جیسا حملہ، 6 عمارتوں کوبنایا ڈرون سے نشانہ

یوکرین نے روس پر9/11 جیسا حملہ کیا ہے۔ یوکرینی فوج نے کزان کی 6 عمارتوں پر ڈرون حملہ کیا۔ حملے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

روس کے کزان شہر میں تین عمارتوں پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

یوکرین مسلسل روس کے شہروں پربم برسا رہا ہے۔ امریکی مدد اورتباہ کن میزائلوں کے استعمال کی بائیڈن انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد یوکرین مزید خطرناک ہوگیا ہے۔ خبروں کے مطابق، ہفتہ کو یوکرین نے روس پر 9/11 جیسا حملہ کیا ہے۔ یوکرینی فوج نے کزان کی 6 عمارتوں پر ڈرون حملہ کیا۔ حملے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

حملے کے بعد عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے اوراسکولوں کوبند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ایک حملہ تواس وقت ہوا، جب حملے کے بعد بچاؤکام چل رہا تھا۔ وہیں ایئرپورٹ کوبند کردیا گیا ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق، یوکرینی فوج نے تقریباً 8 ڈرون سے 6 عمارتوں کونشانہ بنایا ہے۔ مسلسل ہو رہے حملوں کی وجہ سے روس کے انڈرگراؤنڈ شیلٹروں میں رہنے کومجبورہیں۔ کزان شہرکے میئرنے لوگوں سے محفوظ مقامات پررہنے کے لئے کہا ہے۔

کہاں کہاں ہوا حملہ؟

ابتدائی جانکاری کے مطابق، ڈرونس نے کاملیو ایوینیو، کلارا زیٹکن اسٹریٹ، یوکوزنسکایا، کھادی تکتاش اورکرسنایا پازتسیا کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ دو اور ڈرون نے آرن برگسکی ٹریکٹ اسٹریٹ پرایک گھرکو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملے کے علاقے میں موجود تمام لوگوں کونکال لیا گیا ہے۔

سبھی تقریب کوکیا گیا بند

حملے کے بعد حملے کے بعد روس کے تاتارستان ریجن کی حکومت نے اعلان کیا کہ آئندہ دو دنوں کے لئے ریاست میں سبھی اجتماعی پروگرام منسوخ کردیئے جائیں گے۔ حکومت نے یہ قدم سیکورٹی وجوہات کے مدنظرلیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے لگ رہا ہے کہ روس-یوکرین کی حملہ کرنے کی طاقت کوہلکے میں نہیں لے رہا ہے اوراس کے آگے بھی ایسے حملوں کا خوف ہے۔ حالانکہ روس ہمیشہ سے کہتا آیا ہے کہ وہ ہرحملے کا منہ توڑجواب دے گا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ روس اس حملے کے ردعمل میں کیا کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read