SIA raids 8 places in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں ایس آئی اے کی 8 مقامات پر چھاپے، یاسین ملک کے گھر پر بھی چھاپہ، جانئے کیا سرلا بھٹ قتل سے جڑا ہے معاملہ ؟
SIA کی ٹیم صبح سویرے سری نگر کے آٹھ مختلف مقامات پر پہنچی۔ پولیس اور CRPF کے جوان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس اچانک کارروائی سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے سرلا بھٹ قتل کیس کے سلسلے میں اہم سراغ حاصل کرنے کے لیے مارے جا رہے ہیں۔ سرلا بھٹ کا قتل 1990 میں ہوا تھا، اور یہ کیس آج بھی معمہ بنا ہوا ہے۔
جموں وکشمیراسمبلی میں 5 اراکین کی نامزدگی پر سیاست، نیشنل کانفرنس نے اٹھائے سوال
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈارکا کہنا ہے کہ جموں و کشمیرکے عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اوراپنے نمائندوں کو منتخب کیا ہے۔ منتخب نمائندے ہی مقامی لوگوں سے متعلق معاملات کوآگے بڑھائیں گے، ایسے میں نامزد اراکین کیا کریں گے۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ یہ وزارت داخلہ کا جواب ہے، جسے ہائی کورٹ نے مرکزسے طلب کیا ہے۔
Kishtwar Encounter: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بھارتی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، آپریشن جاری
جمعہ کی دیر رات دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں فوجیوں کی شناخت 19 راشٹریہ رائفلز (RR) کے کانسٹیبل ہرمندر سنگھ اور لانس نائک پریت پال سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
Jammu and Kashmir Kulgam Encounter: جموں و کشمیر کے کولگام میں دو جوان شہید، انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا، نو دنوں سے جاری ہے جھڑپ
یہ آپریشن یکم اگست کو اُس وقت شروع ہوا تھا جب سکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ اب تک اس مڈبھیڑ میں دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
’’جموں وکشمیر کی ریاست کا درجہ بحال ہو…‘‘ مکمل ریاست کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ سماعت کے لئے راضی
سپریم کورٹ نے 8 اگست کو جموں وکشمیرکی مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کی سماعت کرنے پر رضا مندی ظاہرکی ہے۔ یہ معاملہ ملک کے چیف جسٹس بی آرگوئی کے سامنے تھا۔ جسٹس گوئی نے واضح طورپرکہا کہ اس معاملے کی سماعت 8 اگست کوہوگی۔
Iltija Mufti On Article 370: ہم سے آئین، جھنڈا اور بولنے کے حقوق تک چھین لئے گئے، آرٹیکل 370 ہٹنے پر التجا مفتی کا بڑا الزام
آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے 6 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس پر سیاسی ہنگامہ آرائی تیزہوگئی ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے 6 سال بعد بھی ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہم سے ہمارا آئین، جھنڈا اوربولنے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ یہاں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔
جموں وکشمیرکو ریاست کا درجہ کب ملے گا؟ فاروق عبداللہ کا مرکزی حکومت پرسخت حملہ
5 اگست کوجموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 اور35 اے کوہٹائے گئے 6 سال ہوجائیں گے، جس کے بارے میں فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکوریاست کا درجہ کب واپس ملے گا؟ انہوں نے (بی جے پی) نے پچھلے 6 سالوں میں جموں و کشمیرمیں اصلاحات کے نام پرکیا کیا ہے؟
PC Leader Imran Ansari Meets Amit Shah: پیپلز کانفریس کے جنرل سکریٹری عمران انصاری نے وزیر داخلہ امت شاہ کی ملاقات، جموں و کشمیر کے حوالے سے کیا تبادلۂ خیال
یہ میٹنگ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سابقہ جموں و کشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کی چھٹی سالگرہ سے ایک دن پہلے ہوئی ہے۔
Encounter continues in Kulgam: کولگام میں تیسرے دن بھی انکاؤنٹر جاری، اب تک 3 دہشت گرد ہو چکے ہیں ہلاک
28 جولائی کو سری نگر کے ہروان علاقے میں داچیگام نیشنل پارک میں ’آپریشن مہادیو‘ میں تین پاکستانی دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ان دہشت گردوں میں لشکر طیبہ کے کمانڈر سلیمان شاہ اور اس کے دو ساتھی ابو حمزہ اور جبران بھائی شامل تھے۔ یہ تینوں دہشت گرد 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے حملے میں ملوث تھے، جس میں 26 بے گناہ لوگ مارے گئے تھے۔
Chinar Book Festival begins in Srinagar: سری نگر میں چنار بک فیسٹیول کا افتتاح، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا-ثقافت اور تہذیب کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں کتابیں
ایل جی سنہا نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے کے بارے میں سوچیں تاکہ ان حقائق کو ’’درست‘‘ کیا جا سکے جو ’’ماضی میں مسخ کر کے‘‘ پیش کی گئی ہیں۔





