Bharat Express DD Free Dish

Four Soldiers Martyred, Six Injured: کٹھوعہ دہشت گردانہ حملے میں چار جوان شہید،6 زخمی،فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بنایا تھا نشانہ

دہشت گردوں نے کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے قریب دوپہر تقریباً 3.30 بجے مچیڈی-کنڈلی-ملہار روڈ پر معمول کی گشت پر معمور فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔

جموں کشمیر میں دہشت گردانہ کاروائی  اور دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کی وجہ سے آج انڈین آرمی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔حکام نے بتایا کہ پیر کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے دور افتادہ مچیڈی علاقے میں دہشت گردوں نے  فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں چار فوجی اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشت گردوں نے کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے قریب دوپہر تقریباً 3.30 بجے مچیڈی-کنڈلی-ملہار روڈ پر معمول کی گشت پر معمور فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی لیکن دہشت گرد قریبی جنگل میں فرار ہوگئے، حکام نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read