Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir news

جموں خطے میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جولائی میں، ڈوڈا ضلع میں ایک تصادم میں ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار اور ایک پولیس افسر مارے گئے تھے۔

غلام نبی آزاد کو انتخابات سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر تاج محی الدین نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے

اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان پر فاروق عبداللہ نے کہا، "یہ بہت مسرت کا دن ہے۔ کل یوم آزادی تھا اور آج خوشی کا دن ہے جس کا الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے۔ انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - "جمہوریت میں انتخابات کا  کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے بہت سے مسائل کو حل کرنا ممکن ہوتا ہے۔

1984 میں سکھ مخالف فسادات سے متعلق معاملوں میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ دہلی کے پل بنگش علاقے کے گرودوارے میں آگ لگنے اورتین لوگوں کی موت سے متعلق ہے۔ سی بی آئی نے کانگریس لیڈرجگدیش ٹائٹلرپرتشدد بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔

دراصل جموں و کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک دہشت گردانہ حملے زیادہ تر وادی میں ہوتے تھے، لیکن اب دہشت گرد جموں میں بھی سرگرم ہو گئے ہیں

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے گاگرمنڈو جنگلاتی علاقے کے اہلان میں انکاؤنٹر جاری ہے۔ مشترکہ فورسز کا جنگل میں چھپے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ’اوپر والا ان کے آتما کو شانتی دے’ ۔ سوگوار خاندان سے میری گہری تعزیت۔

مودی حکومت نے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر جموں وکشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنرکی طاقت میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت نے جموں وکشمیرتنظیم نوایکٹ، 2019 کی دفعہ 55 میں ترمیم کردیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب میں مذاکرات کے سلسے میں گفتگوکرتا تھا تو مجھے خالصتانی، پاکستانی اور امریکی ایجنٹ کہا جا تا تھا۔ میں نے ہمیشہ دوستی کی بات کی ہے اور آج بھی یہی کہتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر جنگ سے حل نہیں ہوگا۔