Bharat Express

Jammu and Kashmir news

فوج کشتواڑ کے چھترو جنگل میں 9 اپریل سے تلاشی آپریشن کر رہی تھی۔ جمعرات کو بھی سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

جموں وکشمیر میں بجٹ پیش ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے زراعت کے لئے 815 کروڑ، ٹورازم کے لئے 390 کروڑ روپئے تقسیم کئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہیلتھ سیکٹر پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ میں دو نئے ایمس اداروں اور10 مکمل طورپرلیس نرسنگ کالجوں کے لئے بھی انتظامات شامل ہیں۔

جموں کے سندر بنی علاقے میں جہاں یہ حملہ ہوا وہ ایل او سی سے متصل علاقے میں صبح سے سرچ آپریشن جاری تھا۔ صبح سے یہاں تلاشی مہم جاری تھی، جس دوران فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

لانگیٹ کے ایم ایل اے شیخ خورشید دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر لے کر ایوان پہنچے تھے۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر بی جے پی ارکان اسمبلی مشتعل ہو گئے اور ان کے ہاتھ سے پوسٹر چھین لیا۔

دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مرگی، لولاب، کپواڑہ کے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کا یہ بیان فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بعد آیا ہے، جس میں ہندوستانی فوج نے اکھنور میں 28 اکتوبر کو فوجی قافلے پر حملے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سی ایم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں دہشت گردانہ حملے میں ریاست کے تین تارکین وطن مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔'

اس حملے کے بارے میں پیپلز کانفرنس پارٹی کے صدر اور ہندواڑہ کے ایم ایل اے سجاد لون نے کہا کہ وہ اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں جس نے سونمرگ میں دو لوگوں کی جان لے لی۔

جمعرات کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ دو ماہ کی مدت کے اندر مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کی مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی ہدایت کرے۔