Bharat Express

Jammu and Kashmir news

نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس بارے میں پارٹی صدر نے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد کامیاب ہوگا۔ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ منشور میں ہے اور اسے پڑھنا چاہیے۔

کشن ریڈی نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس پارٹی پاکستان کے ساتھ تجارت کی بات کر رہی ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ریاستی حکومت کا ہے یا مرکزی حکومت کا؟

 محبوبہ مفتی  نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے اور ان کی جائیدادیں واپس ان کے حوالے کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرکزی وزیر داخلہ سے ایل او سی کے پار تجارت دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔

جموں خطے میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جولائی میں، ڈوڈا ضلع میں ایک تصادم میں ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار اور ایک پولیس افسر مارے گئے تھے۔

غلام نبی آزاد کو انتخابات سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر تاج محی الدین نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے

اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان پر فاروق عبداللہ نے کہا، "یہ بہت مسرت کا دن ہے۔ کل یوم آزادی تھا اور آج خوشی کا دن ہے جس کا الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے۔ انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - "جمہوریت میں انتخابات کا  کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے بہت سے مسائل کو حل کرنا ممکن ہوتا ہے۔

1984 میں سکھ مخالف فسادات سے متعلق معاملوں میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ دہلی کے پل بنگش علاقے کے گرودوارے میں آگ لگنے اورتین لوگوں کی موت سے متعلق ہے۔ سی بی آئی نے کانگریس لیڈرجگدیش ٹائٹلرپرتشدد بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔

دراصل جموں و کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک دہشت گردانہ حملے زیادہ تر وادی میں ہوتے تھے، لیکن اب دہشت گرد جموں میں بھی سرگرم ہو گئے ہیں

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے گاگرمنڈو جنگلاتی علاقے کے اہلان میں انکاؤنٹر جاری ہے۔ مشترکہ فورسز کا جنگل میں چھپے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔