جموں و کشمیر میں اتوار کو یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس کھائی میں گر گئی۔ یہ بس ضلع ریاسی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بس ضلع کے شیو کھوڈی کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں حملے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ریاسی کے ضلع کلکٹر ویشیش مہاجن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ کی۔ یہ بس یاتریوں کو شیو کھوڈی مندر لے جا رہی تھی۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس پر حملہ پونی علاقے کے تریتھ گاؤں میں کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کام شروع کر دیا گیا اور پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کی ٹیمیں فوری طور پر بچاؤ کے لیے روانہ کی گئیں۔
#WATCH | 10 people dead as a bus rolls down a gorge in Jammu & Kashmir’s Reasi, confirms DC Reasi Vishesh Mahajan.
Details awaited. pic.twitter.com/T7d38iURIw
— ANI (@ANI) June 9, 2024
واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آ رہی ہے جس میں بس سڑک سے کئی فٹ نیچے گر گئی ہے۔ موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ کھائی میں گرنے کے بعد اس میں سفر کرنے والے زائرین اس سے باہر نکلے اور بڑے پتھروں پر گرے۔ مرنے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔