Bharat Express

Jamiat Ulema-E-Hind

مولانا ارشد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک صدی سے ملک میں محبت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ وہ مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی بنیاد پر ریلیف اور فلاحی کام کرتی ہیں۔ کیونکہ کوئی مصیبت یا سانحہ یہ پوچھنے سے نہیں آتا کہ کون ہندو ہے اور کون مسلمان۔

وارانسی کے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ویاس جی کو پوجا کی اجازت دیئے جانے مسلم فریق نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے اورعدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے وزیراعظم موی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر اپیل کی ہے وہ خود اس معاملے کا نوٹس لیں۔

جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے گیان واپی مسجد اور متھرا شاہی عید گاہ سے متعلق کہا کہ ہمیں سروے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمیں مکمل یقین ہے کہ اگر ایمانداری سے سروے ہوا تو وہاں سے کچھ بھی نہیں نکلے گا، لیکن اب جس طرح یہ نیا تنازعہ کھڑا کیا گیا، وہ 1991میں عبادت گاہوں کے تحفظ پر پارلیمنٹ کے ذریعہ لائے گئے قانون کے منافی ہے۔

جمعیۃعلماء ہند نے فیروزپور جھرکہ میوات میں آج ان فسادزدہ متاثرین کے لئے جن کے مکانوں کو میوات فسادکے بعد انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے بلڈوزکردیاتھا کہ یہ محکمہ جنگلات کی زمین ہے، ان کو دوبارہ آبادکرنے کے لئے باضابطہ طورپر زمین کے کاغذات اورایک لاکھ روپے کے ابتدائی امدادی چیک متاثرین کو سونپے۔

آئینی بینچ نے سٹیزن شپ ایکٹ کی دفعہ 6 اے کی آئینی حیثیت پر فریقین اور یونین آف انڈیا کے دلائل کی سماعت کی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے طالبات کی پڑھائی سے متعلق اہم بیان دیا ہے، جس پرتنازعہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ وہ مخلوط تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

ایڈوکیٹ شیام دیوان نے عدالت کو بتایا کہ اگر غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی گئی تو آنے والی نسلیں بھی اپنا قانونی حق طلب کریں گی جس کی وجہ سے ہندوستان کی سماجی، سیاسی، معاشی حالت پر اثر پڑے گا۔

آج مسلمانوں میں پڑھے لکھے لوگوں کی کمی نہیں ہیں، ان میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بڑھا ہے ناموافق حالات میں بھی قوم نے زندہ رہنے اورآگے بڑھنے کا حوصلہ نہیں چھوڑا

فلسطین میں جاری جنگ کے تناظر میں مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ فلسطین کے عوام اپنے ملک کے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اوریہ جنگ ایک دو دن میں نہیں جیتی جاسکتی بلکہ اس کے لئے اسی طرح مسلسل قربانیاں دینی پڑیں گی، جس طرح ہم نے اپنے ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔