Bharat Express

Jamiat Ulema-E-Hind

خلیجی ممالک ہمارے کردار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہ ممالک ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ جب ہم کچھ نہیں کر پا رہے ہیں  تو اتنی بڑی تنظیم رکھنے کا کیا فائدہ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا کر ملک کی اکثریتی برادری کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

جمعۃعلماء ہندکے صدرمولانا ارشدمدنی کی ہدایت پراسی ضمن میں ہوڈل سیکشن کے گاؤں سیولی کے قبرستان اورعیدگاہ کی مرمت کا کام مکمل ہوچکا ہے، ہوڈل سیکشن کے ہی حسن پورقصبہ کی ایک مسجد میں بھی شرپسندوں نے زبردست توڑپھوڑکی تھی اس کی بھی مرمت اورتزئین کاری کاکام مکمل ہوچکا ہے۔

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے 18 سال کے بعد ضمانت پرملزمین کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمین کے اہل خانہ کے لئے بلاشبہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہوگی کیونکہ ان کے لئے یہ ساعت ایک طویل انتظارکے بعد آئی ہے

عدالت نے نہ صرف ملزم کو ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے بلکہ مقدمہ کی سماعت 6 ماہ کے اندرمکمل کئے جانے کابھی ٹرائل کورٹ کو حکم دیا۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ نوح فسادات معاملے میں پولس نے 50 سے زائد مقدمات قائم کر رکھے ہیں اور ان مقدمات میں قریب 200 ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے جبکہ 500 سے زائد ملزمین کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور پولس ملزمین کی تلاش میں ہے اور ان کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

جمعیۃ علماء کے قدیم کارکن اور معمر رہنما الحاج گلزار احمد اعظمی مرحوم کی تعزیت کے لئے 23 اگست 2023 بدھ کی شام حج ہاوس میں ایک تعزیتی نشست زیرصدارت حافظ مسعود احمد حسامی صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر منعقد کی گئی ،جس میں جمعیۃعلماء کے صوبائی وضلعی عہدیداران کے علاوہ شہرممبئی کی اہم معززشخصیات نے شرکت کی اوراپنی تعزیتی تقریروں میں مرحوم گلزار احمد اعظمی کی بےمثال جرأت، جواں مردی اورہمت کا خاص طور پر ذکرکیا۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم، ناقابل قبول اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے نقصاندہ ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا تھا کہ جو لوگ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کر رہے ہیں وہ سب غدار ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر ہندو ملک بنانے کی بات کرنے والے غدار نہیں تو مسلم ملک کا مطالبہ کرنے والے بھی غدار نہیں ہیں

نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیۃ علما ہند کا قومی اجلاس پورے ملک میں سرخیوں کا موضوع بنا ہوا ہے۔ جمعیۃ کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے اس میں کئی متنازعہ بیان دیئے ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے موہن بھاگوت کے اس بیان پر تنقید کی کہ اللہ اور اوم ایک ہیں۔ ان کے اس بیان کے خلاف اجلاس میں پہنچنے والے مختلف مذہبی رہنما اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے