Jamiat Ulema-e-Hind on Action of UP Madrasas: مدارس کے خلاف کارروائی پر مولانا ارشد مدنی ہوئے برہم، سپریم کورٹ کے ذریعہ پابندی کے بعد کارروائی کو توہین عدالت کے مترادف بتایا، جمعیۃ علماء ہند نے بنایا یہ بڑا پلان
جمعیۃعلماء ہند نے اعظم گڑھ کے سرائے میر میں ’کل ہند تحفظ مدارس کنونشن‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں مسالک سے بالاتر ہو کر مدارس کے ذمہ داران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جمعیۃعلماء ہند اس کے خلاف قانونی جدوجہد کررہی ہے اورتحفظ مدارس کنونشن کا انعقاد کرکے مدارس کے تمام ذمہ داران کے اتفاق رائے سے مدرسوں کے تحفظ کے لئے ایک جامع اورمؤثرحکمت عملی بھی تیارکرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Supreme Court on Waqf Act 2025: نئے وقف قانون کی متنازعہ دفعات پراسٹے برقرار، مولانا ارشد مدنی نے کیا خوشی کا اظہار
عدالت کی جانب سے متعین کی گئی پانچ پٹیشن میں مولانا ارشد مدنی کی پٹیشن کا پہلا نمبر ہے، جس پرسینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے آج بحث کی۔ اگلی سماعت پرعدالت وقف ترمیمات پرعبوری اسٹے کے تعلق سے ہی سماعت کرے گی، اس بات کا خلاصہ چیف جسٹس گوئی نے آج دوران سماعت کیا۔
Maulana Mahmood Madani on Operation Sindoor: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محموداسعد مدنی کی طرف سے ملک اور فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان
مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ’’ہندستان ہمارا وطن ہے، اس کا دفاع ہماری قومی اورآئینی ذمہ داری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اوراتحاد کا پیغام دیا ہے اورآج جبکہ ہماری سرحدوں پرخطرہ منڈلا رہا ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘
Maulana Arshad Madani On Waqf Amendment Law: امید ہے نئے چیف جسٹس بی آر گوئی معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وقف ترمیمی قانون پر عبوری فیصلہ سنائیں گے: مولانا ارشد مدنی
جمیعۃ علماء ہند کے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ اگر حکومت عدالت کو دی گئی یقین دہانیوں پر قائم رہتی ہے تو معاملے کو ہونے والے نئے چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ کو سونپے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
Maulana Arshad Madani on India-Pakistan War: ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی ملک، جنگ ہوئی تو آئے گی تباہی، اس لئے میں لرز جاتا ہوں، مولانا ارشد مدنی نے دیا بڑا بیان
جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اورپاکستان دونوں ایٹمی ملک ہیں، لیکن لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے حالات میں ہندوستان کے روپئے کی قیمت زمین پرآجائے گی۔
دین کے اندرکوئی مداخلت ہرگزقبول نہیں، مولانا ارشد مدنی نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ پردیا بڑا بیان، جمعیۃ علماء ہند کی مندوبین کو دیا پیغام، فلسطین کی حمایت کا اعلان
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مندوبین کو پیغام دیا کہ ملک میں امن امان قائم کرنے کے لئے ہم سبھی کو کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے ارباب مدرسہ اور جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ پیارومحبت کے پیغام کوآگے بڑھائیں اور ہندو مسلم کے درمیان بھائی چارہ کو قائم کریں۔
Jamiat Ulema-e-Hind: اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں،اسلام ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے:مولانا ارشد مدنی
مولانا مدنی نے پہلگام واقعہ کے بعد ملکی میڈیا کی طرف سے اسے مذہبی رنگ دینے کی خطرناک سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مقامی لوگوں نے مذہب سے بالاتر ہو کر حملے کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں سے سیاحوں کو بچایا۔
جمعیۃ علماء ہند کا دہلی میں دوروزہ اجلاس، وقف قانون، پہلگام دہشت گردانہ اور فرقہ واریت پر بڑا پلان تیار
جمعیۃ علماء ہند کی دوروزہ کانفرنس 4-3 مئی کونئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس میں وقف ایکٹ، پہلگام دہشت گردانہ حملہ، بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اورآئین کا تحفظ جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھرسے نمائندے شرکت کریں گے اورآئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کریں گے۔
جمعیۃ علماء ہند نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی، مولانا ارشد مدنی نے کہا- اسلام میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں
مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ اس سانحے کو مذہب رنگ دینا غلط ہے۔ مرنے والوں میں نہ صرف ایک مسلمان شامل ہے بلکہ وہاں سے جوخبریں آرہی ہیں ان کے مطابق حملوں کے دوران مقامی لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کربہت سے سیاحوں کو بچایا اورزخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ حملے کے بعد دیرتک وہاں کوئی سرکاری امداد نہیں پہنچی، زخمیوں کواسپتال پہنچانے کے لئے وہاں کوئی گاڑی بھی نہیں تھی۔
Maulana Arshad Madani on Waqf Amendment Act 2025: ’ہمیں مجبور ہوکر عدالت کا راستہ اختیار کرنا پڑا…‘ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا ارشد مدنی کا بڑا بیان
جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ نئے قانون کے جن نکات پرسخت اعتراض تھا، وکلاء کی پوری بحث انہیں نکات پرمرکوزرہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفعات وقف جائیداد کے لئے بہت ہی تباہ کن ہیں، لیکن افسوس کہ ہماری بات نہیں سنی گئی۔





