Israel Palestine Conflict: قطر میں غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سینکڑوں افراد ہوئے جمع، “آزاد فلسطین” کے لگائے نعرے
غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے باہر پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمارے فلسطینی عوام، مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ایک بڑا قتل عام ہے… اسرائیل بلاشبہ مزید قتل عام کرنے جا رہا ہے اور عالمی دنیا اس کی گواہی دے رہی ہے۔
Israel Palestine Conflict: اسرائیل نے میڈیا ہاؤس الجزیرہ کے اسرائیلی بیورو کو بند کرنے کا دے دیا حکم
اسرائیل حکومت نے الجزیرہ نیٹ ورک کے آلات ضبط کرنے سمیت اسرائیل میں الجزیرہ کے دفتر کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
Israel-Palestine Conflict: غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران حماس کی بڑی پیشکش، قیدیوں کی رہائی سے متعلق پیش کیا یہ بڑا فارمولہ
حماس تحریک کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے جمعرات کوکہا کہ اسرائیل پرحملہ ایک حسابی مہم جوئی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے 7 اکتوبرکواسرائیل پراچانک حملہ کیا تھا اورہم اس کے نتائج اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے العربیہ چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویومیں اس بات کی تصدیق کی کہ قیدیوں …
Israel’s defense minister tells troops to be ready: لاشوں کے بیچ بھوک وپیاس اور دواوں کیلئے تڑپ رہے ہیں فلسطینی،غزہ میں مزید خوں ریزی کیلئے اسرائیل کا نیا پلان تیار
آج کا دن بھی غزہ میں موت کے ننگا ناچ کا دن رہا ۔آج کی صبح بھی خون خرابے سے ہوئی اور شام بھی دھماکے سے۔ ایک ہفتے سے زیادہ ہوگئے ۔غزہ اور فلسطین میں یہی موسم ہے اور یہی روزمرہ کی روداد۔ مرنے والوں کی فہرست روزانہ دراز ہوتی چلی جارہی ہے اور کفن کیلئے کپڑے کم پڑنے لگے ہیں ۔
PM Modi speaks to Palestinian President: وزیراعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کی بات،تعزیت کا کیا اظہار
وزیراعظم نریندرمودی نے اس ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لکھاکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے۔ غزہ کے الاہلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔ خطے میں دہشت گردی، تشدد اور سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
Israel-Palestine Conflict: مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح کی فلسطین کی حمایت میں جذباتی اپیل، کہا- ’غزہ میں قتل عام بند کروایا جائے‘
محمد صلاح کا کہنا تھا کہ تمام زندگیاں مقدس ہیں اور ان کا تحفظ ہونا چاہیے۔ قتل و غارت گری بند ہونی چاہیے۔ کئی خاندان ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں۔
Israel-Palestine Conflict: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کے دوران غزہ اور ویسٹ بینک کے لئے انسانی امداد کا اعلان کیا
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے مد نظربرطانوی وزیر اعظم رشی سنک جمعرات 19 اکتوبر کو اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے اوران سے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Israel-Palestine Conflict: سعودی عرب کی فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز، کہا- دو ریاستی حل ہی فلسطین کا بنیادی حل
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہئے۔ ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پرہے اور مملکت غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
US vetoes UN Security Council action on Israel: امریکہ نےاسرائیل کو بچانے کیلئے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کردیا
برازیل کی طرف سے تیار کردہ متن پر ووٹنگ گذشتہ دو دنوں میں دو بار تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ امریکہ ایجنٹ کے طور پر غزہ تک امدادی رسائی کی کوشش کرتا ہے۔ واشنگٹن روایتی طور پر اپنے اتحادی اسرائیل کو سلامتی کونسل کی کسی بھی کارروائی سے بچاتا ہے۔اور اس بار بھی اس نے یہی کیا اور کارروائی سے بچا لیا۔
Calls on Saudi citizens in Lebanon to leave immediately: سعودی عرب کا اپنے شہریوں سے فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کا مطالبہ
گذشتہ ہفتے اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد لبنان کے اندر موجود فلسطینی گروہوں کی طرف سے راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد سرحد پار سے گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تھی۔