Bharat Express DD Free Dish

Israel Palestine Crisis

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر تھیں۔ حماس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کے بدلے رہا ہونے والے پہلے گروپ میں 69 خواتین اور 21 نوعمر لڑکے شامل ہیں۔

ذرائع نے بھارت ایکسپریس کے ساتھ  غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ کے اندر 700 میٹر (2,297 فٹ) تک پیچھے ہٹ جائے گی۔اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے حوالے سے امریکی صدر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہم حماس کی جانب سے پکڑے گئے قیدیوں کے حوالے سے ڈیل کے قریب ہیں، جس کے بعد غزہ انکلیو میں جاری لڑائی رُک جائے گی۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے بعد غزہ کی دوبارہ تعمیر اور اسے حماس ا ور اسرائیل کے ذریعے دوبارہ منظم کرنے کا منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔

دو ریاستی حل پر بھی بات چیت تیز کردی گئی ہے۔ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک میں اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا ہے کہ اسرائیل کو "غزہ میں تمام انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے"۔غزہ میں انسانی صورت حال پر ایکشن لینا چاہیے۔اہلکار نے مزید کہاکہ ہمیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ اور دھماکا خیز مواد پھٹنے سے میں 4 اسرائیلی فوج ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، جبالیہ میں اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل کے تازہ ہوائی حملے میں ایک صحافی سمیت تقریباً 22 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو جدوجہد شروع ہونے کے بعد سے ہلاک کئے گئے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 203 ہوگئی ہے۔

 اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں 46 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مہلوکین میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے جبکہ صیہونی فورسز کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔