Bharat Express

Israel Palestine Crisis

بشنیل نے اس المناک واقعے کی ویڈیو کو ٹویچ پر لائیو اسٹریم کیا، لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا گیا۔ فوٹیج میں مبینہ طور پر اسے اسرائیلی سفارت خانے کی طرف جاتے ہوئے اور خود پر لکوڈ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیل میں ہندوستان کے سفارتخانے کی طرف سے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی الحال محفوظ مقام پر چلے جائیں ۔سفارتخانہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کریں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ نے 66 ڈبوں میں 38 ہزار افراد کےکھانے کے لیے تیار کھانا گرایا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، وہ مستقبل میں بھی غزہ میں مقیم فلسطینیوں کی مدد کرتا رہے گا۔ یہ مشترکہ آپریشن تھا۔ اس میں اردنی فوج بھی شامل تھی۔

غزہ کے اسپتال کے حکام نے ابتدائی طور پر شہر کے مغربی حصے میں النبوسی چوک پر ایک ہجوم پر اسرائیلی حملے کی اطلاع دی۔ عینی شاہدین نے بعد میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب لوگ ٹرکوں سے آٹا اور ڈبہ بند سامان نکال رہے تھے۔اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ فوجیوں نے فائرنگ کی۔

محمد اشتیہ نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ اگلے مرحلے اور اس کے چیلنجوں کے لیے نئے حکومتی اور سیاسی انتظامات کی ضرورت ہے جو غزہ کی نئی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور فلسطینی اتحاد پر مبنی فلسطینی اتفاق رائے اور فلسطین کی سرزمین پر اتھارٹی کے اتحاد کی توسیع کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے واقعات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈرون حملے بھی کئے جاتے ہیں۔ تاہم آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج نے جس طرح سرحدی شہر رفح پر جنگی یلغار کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مڈل ایسٹ سے لیکر یورپ  تک  جنگ جاری ہے ۔ روس یوکرین کی جنگ ہو یا  حماس اسرائیل کی یا پھر حوثیوں کے خلاف بحر احمر میں جنگ ہو، ان تمام جنگوں میں امریکہ واحد ایسا ملک ہے جو ہر جگہ موجود ہے۔ اسرائیل حماس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیل نے ہفتے کی صبح غزہ کے سرحدی شہر رفح پر تازہ حملے کیے، جسے اقوام متحدہ نے ’مایوسی کا پریشر ککر‘ قرار دیا ہے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بین الاقوامی ثالث غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے لیے ایک معاہدے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

پولیس کی حفاظت میں درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ الگ الگ گروپس میں داخل ہوئے اور مسجد کے صحنوں میں ادھر سے ادھر گشت کرنے لگے۔مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا  چکرتقریباً روزمرہ کا واقعہ بن گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت ’آئی سی جے ‘ میں گھسیٹنے پر جنوبی افریقہ کی ستائش کرتے ہوئے حکومت ہند اور مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ بنائیں۔