Bharat Express

Never Again Is Now: غزہ نسل کشی کے سبب اسرائیلی صدر کے خلاف سخت مظاہرے اور نعرے بازی، فلسطین کے حق میں یہودیوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈچ بادشاہ نے کہا کہ یہ عجائب گھر ہمیں دکھاتا ہے کہ یہود دشمنی کے کیا تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ میوزیم نے “ایک واضح اور طاقتور پیغام بھیجتا ہے،یاد رکھیں، نفرت، یہود دشمنی اور نسل پرستی سے پیدا ہونے والی ہولناکیوں کو یاد رکھیں۔

ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے اتوار کو ملک کے پہلے ہولوکاسٹ میوزیم کا باضابطہ افتتاح کیا،اس دوران غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم سے ناراض مظاہرین نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے خلاف سخت احتجاج کیا،تقریب کے جس حصے میں اسحاق ہرزوگ نے اپنا خطاب پیش کیا اس دوران ناراض مظاہرین نے جم کر مخالفت کی اور نعرے بازی کی ۔

اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈچ بادشاہ نے کہا کہ یہ عجائب گھر ہمیں دکھاتا ہے کہ یہود دشمنی کے کیا تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ میوزیم نے “ایک واضح اور طاقتور پیغام بھیجتا ہے،یاد رکھیں، نفرت، یہود دشمنی اور نسل پرستی سے پیدا ہونے والی ہولناکیوں کو یاد رکھیں اور انہیں دوبارہ کبھی پنپنے نہیں دیں۔ صدر نے مزید کہا، “بدقسمتی سے اب کبھی نہیں، ابھی نہیں ہے۔ کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں نفرت اور سامیت دشمنی پروان چڑھ رہی ہے اور ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے 7 اکتوبر کے حملوں میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی “فوری اور محفوظ واپسی” پر زور دیا اور جماعت پر زور دیا کہ وہ “امن کے لیے دعا کریں”۔تقریب میں ہرزوگ کی موجودگی کے خلاف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر مظاہرے ہوئے، جن  میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیاگیا۔سینکڑوں فلسطینی جھنڈے اور بینرز لہراتے ہوئے جمع ہوئے، اور نعرے لگا رہے تھے کہ “اب کبھی نہیں”  کا مطلب ہے کہ اسرائیل فلسطینی سرزمین میں نسل کشی کر رہا ہے۔

نوجوان کنسلٹنٹ ایسٹیل جلیسن نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جو مشتبہ جنگی مجرموں پر مقدمہ چلاتی ہے۔اسرائیل کیلئے صرف یہی ایک جگہ ہے۔مظاہرین نے لیمپ پوسٹس پر نشانیاں لٹکا رکھی تھیں جن میں لکھا تھا: “بین الاقوامی فوجداری عدالت کا راستہ۔جلیسن نے مزید کہا کہ بہت سے یہودی لوگ اسرائیلی صدرکی یہاں آمد کے خلاف بھی ہیں کیونکہ صدر کی اس آمد سے ان کے آباؤ اجداد کے دکھوں کو داغدار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے عسکریت پسندوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنا بے مثال حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 1,160 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔جوابی کاروائی یعنی جنگ ابھی بھی جاری ہے جس میں 33 ہزاز سے زیادہ فلسطینی اب تک شہید ہوچکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read